۴۔اثبات السمع والبصر اللّٰه سبحانہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کیلئے صفتِ سمع اور صفتِ بصر کا اثبات وقولہ: { لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ البَصِیْرُ } (الشوریٰ:۱۱) وقولہ: { إِنَّ اللّٰه نِعِمََّا یَعِظُکُمْ بِہٖ إِنََّ اللّٰه کَانَ سَمِیْعًا بَصِیْرًا } { لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ البَصِیْرُ } (الشوریٰ:۱۱) ترجمہ’’اس جیسی کوئی چیز نہیں وہ سننے اور دیکھنے والاہے‘‘ …شرح… پیش کردہ پہلی آیتِ مبارکہ ’’ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ البَصِیْرُ‘‘کا ابتدائی حصہ یوں ہے: ’’ فَاطِرُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ جَعَلَ لَکُمْ مِّنْ أَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا وَّمِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًا‘‘ ترجمہ:’’وہ آسمانوں اور زمینوں کا پیدا کرنے والاہے ان نے تمہارے لئے تمہاری جنس کے جوڑے بنادیئے ہیں اور چوپایوں کے جوڑے بنائے ہیں ‘‘ اس کی تفسیر میں امام ابنِ کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:ہر چیز کا جوڑا جوڑا بنانے والی اللہ تعالیٰ کی ذات جیسی کوئی چیز نہیں ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ اکیلا اور بے نیاز ہے جس کی کوئی مثال یا نظیر نہیں ہے ’’وَھُوَ السَّمِیْعُ ‘‘سے مراد تمام آوازیں سننے والا ،’’البَصِیْرُ‘‘ ہر چیز دیکھنے والا ، جس پر زمین وآسمان کے کسی گوشہ کی کوئی چیز مخفی نہ ہو۔ امام شوکانی رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |