۱۔ثبوت النزول الالٰہی إلی سماء الدنیا علی مایلیق بجلال اللّٰه اللہ تعالیٰ کے آسمان کی طرف نزول، جیسا کہ اس کی شان جلال کے مطابق ہے ،کا اثبات فمن ذلک مثل قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم :[ ینزل ربنا ا لی سما ء ا لد نیا کل لیلۃ حین یبقی ثلث اللیل الآخر فیقول من ید عونی فا ستجیب لہ من یسألنی فأعطیہ من یستغفرنی فأغفرلہ] (متفق علیہ) حدیث کی تشریح [ ینزل ربنا ا لی سما ء ا لد نیا کل لیلۃ حین یبقی ثلث اللیل الآخر فیقول من ید عونی فا ستجیب لہ من یسألنی فأعطیہ من یستغفرنی فأغفرلہ] [جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمار ا پروردگار آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے ،اورآواز دیتا ہے :کوئی ہے جو مجھے پکارے تاکہ میں اس کی پکار قبول کروں؟کون ہے جومجھ سے مانگے تاکہ میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تاکہ میں اسے بخش دوں؟] …شرح… اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے نزول سے مراد ،ایسانزول ہے جو اس کی عظمت وجلال کے لائق ہے ،ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس نزول کو مخلوق کے نزول جیسا قرار نہیں دیتے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے :{ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ } (اس جیسی کوئی چیز نہیں) |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |