Maktaba Wahhabi

62 - 352
۳۔ احاطۃ علمہ بجمیع مخلوقاتہ اللہ تعالیٰ کا علم تمام مخلوقات پر محیط ہے وقولہ:{ یَعْلَمُ مَایَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْھَا } (سبأ:۲) وقولہ:{ وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَایَعْلَمُھَا إِلاَّ ھُوَ وَیَعْلَمُ مَافِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَاتَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ إِلاَّ یَعْلَمُھَا وَلَاحَبَّۃٍ فِی ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلَارَطْبٍ وَّلَایَابِسٍ إِلاَّ فِیْ کِتَا بٍ مُّبِیْنٍ } ( الانعام:۵۹) آیات کی تشریح … شرح… { یَعْلَمُ مَایَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْھَا } (سبأ:۲) ترجمہ’’جو زمین میں جائے اور جو اس سے نکلے جو آسمان سے اترے اور جو چڑھ کر اس میں جائے وہ سب سے باخبر ہے‘‘ ’’یَعْلَمُ مَایَلِجُ فِی الْاَرْضِ ‘‘ سے مرادیہ ہے کہ زمین میں داخل ہونے والی ہر شیٔ مثلاً بارش ،بیچ ، خزانے اور مُردے سب اللہ تعالیٰ کے علم میں ہیں ۔ ’’ وَمَا یَخْرُجُ مِنْھَا ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ زمین سے نکلنے والی ہر شیٔ مثلاً پودے اور معدنیات وغیرہ بھی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہیں۔ ’’ وَمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَائِ ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ آسمان سے اُترنے والی ہر شیٔ اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے مثلاً: بارش اور فرشتے وغیرہ۔
Flag Counter