’’ وَمَا یَعْرُجُ فِیْھَا ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ آسمانوں کی طرف چڑ ھ جانے والی ہر شیٔ مثلاً: فرشتے اور بندوں کے اعمال بھی اللہ تعالیٰ کے علم میں ہیں۔ اس آیتِ کریمہ کو پیش کرنے کا مقصد یہ بتلانا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے علم کا مالک ہے جو کائنات کی ہر ہر شیٔ کا احاطہ کیئے ہوئے ہے ۔ { وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَایَعْلَمُھَا إِلاَّ ھُوَ وَیَعْلَمُ مَافِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَاتَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ إِلاَّ یَعْلَمُھَا وَلَاحَبَّۃٍ فِی ظُلُمٰتِ الْاَرْضِ وَلَارَطْبٍ وَّلَایَابِسٍ إِلاَّ فِیْ کِتَا بٍ مُّبِیْنٍ } ( الانعام:۵۹) ترجمہ:’’اور اللہ تعالیٰ ہی کے پاس غیب کی کنجیاں،(خزانے) ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ کے اور وہ تمام چیزوں کا جانتا ہے جو کچھ خشکی میں ہیں اورجو کچھ دریاؤں میںہیں اور کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتا ہے اور کوئی دانہ زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اور نہ کوئی تر اور نہ خشک چیز گرتی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں‘‘ … شرح… اللہ تعالیٰ کے فرمان:’’ وَعِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کے پاس غیب کے خزانے ہیں ،’’مَفَاتِحُ الْغَیْب‘‘ سے مراد وہ چیزیں بھی ہوسکتی ہیں جن کے ذریعے، امورِ غیب کے علم وادراک تک پہنچا جاسکتا ہو۔’’ لَایَعْلَمُھَا إِلاَّ ھُوَ‘‘ کامعنی یہ ہے کہ ان مفاتح الغیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے ، امورِ غیب میں سے کسی شیٔ کے علم کا دعویٰ کرنے والا کافر ہوجاتا ہے ۔مفاتح الغیب کی تفسیر ایک صحیح حدیث میں وارد ہے ،چنانچہ صحیحین میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[غیب کی چابیاں پانچ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی: |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |