مکانۃ اھل بیت النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم عند ا ھل ا لسنۃ وا لجماعۃ اہل السنۃ والجماعۃ کے ہاں ا ہلِ بیت کا مقام ومرتبہ ویحبون اھل بیت رسول اللّٰه ویتولَّونھم ویحفظون فیھم وصیۃ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم حیث قال یوم غدیر خم: [أذکرکم اللّٰه فی أھل بیتی] وقال أیضا للعباس عمہ، وقد اشتکی إلیہ أن بعض قریش یجفو بنی ھاشم فقال: [والذی نفسی بیدہ لایؤمنون حتی یحبوکم اللّٰه ولقرابتی] وقال[ ان اللّٰه اصطفی بنی اسماعیل واصطفی من بنی اسماعیل کنانۃ واصطفی من کنانۃ قریشا واصطفی من قریش بنی ھاشم واصطفانی من بنی ھاشم ] ترجمہ: اہل السنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے محبت کرتے ہیں اور ان سے دوستی قائم کرتے ہیں غدیر خم کے دن ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل وصیت کی حفاظت کرتے ہیں : [اذکرکم اللّٰه فی اھل بیتی ](یعنی: میں تمہیں اپنے اہل بیت کے متعلق اللہ تعالیٰ کے خوف کی یاد دلاتا ہوں) (مسلم) عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ بعض قریشی بنی ھاشم کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :[والذی نفسی بیدہ لایؤمنون حتی یحبوکم اللّٰه ولقرابتی](یعنی: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ لوگ مؤمن نہیں ہوسکتے حتی کہ اللہ کی خاطر اور میری قرابت کی خاطر تم سے محبت نہ کریں)(احمد وغیرہ) نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ ان اللّٰه اصطفی بنی اسماعیل واصطفی من بنی |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |