اسماعیل کنانۃ واصطفی من کنانۃ قریشا واصطفی من قریش بنی ھاشم واصطفانی من بنی ھاشم ] (یعنی:اللہ تعالیٰ نے بنی اسماعیل کو دیگر قوموں میں سے چن لیا اور بنی اسماعیل سے کنانۃ کوچن لیا اور کنا نۃ سے قریش کو چن لیا اور قریش سے بنی ھاشم کو چن لیا اور بنی ھاشم سے مجھے چن لیا) ( احمدومسلم) عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ اپنی اس کلام میں اہل السنۃ کے ہاں اہل بیت کے مقام ومرتبہ کوبیان فرمارہے ہیں چنانچہ فرماتے ہیں :’’ یحبون أھل بیت رسول اللّٰه ویتولونھم‘‘ یعنی’’ اہل السنۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے محبت رکھتے ہیں اور ان سے دوستی قائم کرتے ہیں‘‘ ’’اہل بیت‘‘ سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل ہے جن پر صدقہ حرام ہے اور وہ یہ ہیں آل علی، آل جعفر ،آل عقیل ،آل عباس ،اولادِ حارث بن عبدالمطلب۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج (بیویاں) اور بنات بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: { اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰه لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ } (الاحزاب:۳۳) ترجمہ:’’اللہ تعالیٰ یہی چاہتا ہے کہ ائے نبی کی گھروالیو !تم سے وہ (ہر قسم کی)گندگی کو دور کردے اور تمہیں خوب پاک کردے‘‘ اہل السنۃ ،اہل بیت سے محبت، ان کا احترام اور ان کی تکریم کرتے ہیں ؛کیونکہ یہ چیزیں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام وتکریم میں شامل ہے اور اس لئے بھی کہ اللہ اور اس کے رسول نے اس بات کا حکم دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:{ قُلْ لَّاأَسْأَلُکُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا اِلاَّ الْمَوَدَّۃَ فِی الْقُرْبیٰ } |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |