[۱۶] ا ثبات الاسم اللّٰه ونفی ا لمثل عنہ اللہ تعالیٰ کیلئے اسم(نام) کا اثبات اور اس کے مثل کی نفی وقولہ: { تَبَارَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذِی الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ } (الرحمن:۷۸) وقولہ:{ فَاعْبُدْہُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَ تِہٖ ھَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِیًّا} (مریم:۶۵) {وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًااَحَدٌ }(الاخلاص:۴) { فَلَا تَجْعَلُوا ِاللّٰه أَنْدَادًا وَّاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ} (البقرۃ:۲۲) { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰه أَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَھُمْ کَحُبِّ اللّٰه } (ا لبقرۃ:۱۶۵) ان آیات کی تشریح { تَبَارَکَ اسْمُ رَبِّکَ ذِی الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ } (الرحمن:۷۸) ترجمہ:’’ تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے ،جو عزت وجلال والاہے‘‘ … شر ح … ’’ تَبَارَکَ اسْمُ رَبِّکَ‘‘ ’’البرکۃ‘‘ کا لغوی معنی بڑھنا اور زیادہ ہونا ہے،اور ’’التبریک‘‘برکت کی دعا کرنے کو کہتے ہیں،آیت کا معنی ہوگا تیرے رب کا نام بڑا عظیم اونچا اور بلند شان والا ہے ، اس لفظ کا اطلاق صرف اللہ کیلئے ہی ہوسکتا ہے،’’ذِی الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ‘‘ اس کی تفسیر اِن آیات کے ضمن میں بیان ہوچکی جن میں صفت ’’الوجہ‘‘ کا اثبات مذکور ہے۔ { فَاعْبُدْہُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَ تِہٖ ھَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِیًّا } (مریم:۶۵) ترجمہ:’’ تو اس کی عبادت کر اور اس کی عبادت پر جم جا،کیا تیرے علم میں اس کا ہمنام ہم پلہ اور بھی ہے‘‘ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |