مذ ھب أھل السنۃ والجماعۃ فی کرامات الأولیاء کراماتِ اولیاء کے متعلق اہل السنۃ والجما عۃ کا مذھب ومن أصول السنۃ التصدیق بکرامات الأولیاء ،وما یجری اللّٰه علی أیدیھم من خوارق العادات ،فی انواع العلوم والمکاشفات وأنواع القدرۃ والتأثیرات ۔ والمأثور عن سالف الأمم فی سورۃ الکھف وغیرھا وعن صدر ھذہ الأمۃ من الصحابۃ والتابعین وسائر فرق الأمۃ ۔ وھی موجودۃ فیھا إلی یوم القیامۃ۔ ترجمہ: اہل السنۃ کے اصول میں سے یہ بات بھی ہے کہ کراماتِ اولیاء اور جو خرقِ عادت امور، مختلف علوم ومکاشفات اور مختلف قسم کی قدرتوں اور تاثیرات کے حوالے سے ان کے ہاتھوں رونما ہوئے ہیں، کی تصدیق کی جائے ،اس طرح سابقہ امت سے سورئہ کہف وغیرہ میںجو منقول ہے اور اس امت کے اول طبقہ صحابہ کرام ،تابعین اور امت کے دیگر افراد سے جوکرامات منقول ہیں ،کی تصدیق کی جائے یہ کرامات اس امت میں قیامت تک موجود رہیں گی۔ عبارت کی تشریح ’’کرامات‘‘ ’’کرامۃ‘‘ کی جمع ہے، جس کا معنی ہے ’’خارق عادت امر‘‘ یعنی انسانوں میں معلوم ومعروف امر کے برعکس امر کا وقوع، شرعی اصطلاح میں کرامت سے مراد ہے ، وہ خرق عادت امور جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء کے ہاتھوں پر جاری فرماتاہے۔ ’’ الاولیاء‘‘ ولی کی جمع ہے اور ’’ولی‘‘ مؤمن اور متقی شخص کو کہتے ہیں ،جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |