[۱۰] ا ثبات ا لوجہ اللّٰه سبحا نہ اللہ تعالیٰ کیلئے ’’الوجہ‘‘ (چہرہ) کا اثبات وقولہ: { وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوا لْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ } ( ا لرحمن: ۲۷) {کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ اِلاَّ وَجْھَہٗ } (ا لقصص:۸۸) ان آیات کی تشریح { وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوا لْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ } ( ا لرحمن: ۲۷) ترجمہ:’’ اور تیرے رب کا چہرہ جو عزت وعظمت والا ہے باقی رہ جائے گا‘‘ … شر ح … ’’ وَیَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ‘‘ اس سے پہلے ہے{ کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَان} اب معنی یہ ہوگا : کہ جمیع اہل الارض ختم ہوجائیں ،مرجائیں گے ،صرف اللہ تعالیٰ کا وجہ کریم باقی رہ جائے گا؛کیونکہ اللہ تعالیٰ پر موت نہیں آئے گی وہ تو ہمیشہ رہنے والی ذات ہے،’’ ذُوا لْجَلَالِ‘‘ جلال،عظمت وکبریائی کو کہتے ہیں،’’ وَالْاِکْرَامِ ‘‘ یعنی اپنے انبیاء اور دیگر نیک لوگوںکو عزت بخشنے والا،’’ وَالْاِکْرَامِ ‘‘ میں ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ ہر ایسی چیز سے پاک ہے جو اس کے شایانِ شان نہیں ۔ {کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ اِلاَّ وَجْھَہٗ } (ا لقصص:۸۸) ترجمہ:( ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اس کا چہرہ) … شر ح … ’’کُلُّ شَیْئٍ ھَالِکٌ ‘‘یعنی آسمان وزمین میں بسنے والے سب کے سب عنقریب ختم |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |