Maktaba Wahhabi

275 - 352
۱۔۲ لا تعارض بین ا لقدر وا لشرع، ولابین تقدیرہ للمعاصی وبغضہ لھا شرع اورقدر کے درمیان کوئی تعارض نہیں ہے،اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کے معاصی کو مقدر کرنے اوراس کے ان سے بغض رکھنے میں کوئی تعارض ہے۔ ومع ذلک فقد امر العباد بطاعتۃ وطاعۃ رسلہ ونھاھم عن معصیتہ۔ وھو سبحانہ یحب المتقین والمحسنین والمقسطین۔ ویرضی عن الذین آمنوا وعملوا الصالحات ولایحب الکافرین ۔ولایرضی عن القوم الفاسقین۔ ولایأمر بالفحشاء ۔ولایرضی لعبادہ الکفر ولایحب الفساد۔ باوجودیکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ا پنی ا ور اپنے رسولوں کی اطاعت کا حکم دیا ہے اور انہیں اپنی معصیت سے روکا ہے،اور وہ متقین ،محسنین اور عدل کرنیوالوں سے محبت کرتا ہے، اور ایمان دار اور نیک عمل کرنیوالوں سے راضی ہوتاہے ،اور کافروں سے محبت نہیں کرتا، اور فاسقوں سے راضی نہیں ہوتا اور فحشاء کا حکم نہیںدیتا ،اور اپنے بندوں کیلئے کفر اور فساد کو پسند نہیں فرماتا۔ عبارت کی تشریح …شرح… شیخ رحمہ اللہ تقدیر کے چار مراتب علم،کتابت، مشیئت وارداہ اور خلق وایجاد کے بیان کے بعد اور یہ بتانے کے بعد کہ اللہ رب العزت جس چیزکو ایجاد فرماتا ہے اسے اس کا پہلے سے علم ہوتا ہے اور وہ اس نے لکھ بھی دیا ہے اور اس چیزکا ظہور میں آنا اللہ تعالیٰ کی مشیئت وارادہ کے تحت ہوتا
Flag Counter