[ ۶ ] ا ثبات محبۃ اللّٰه ومود تہ لأولیا ئہ علی مایلیق بجلالہ ۔ اللہ تعالیٰ کا اپنے اولیاء سے اپنی شایانِ شان محبت کرنے کا اثبات وقولہ :{ وَأَحْسِنُوا اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ ا لْمُحْسِنِیْنَ } (البقرۃ:۱۹۵) وقولہ:{وَأَقْسِطُوْا اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ } (الحجرات:۹) وقولہ:{ فَمَا اسْتَقَامُوْا لَکُمْ فَاسْتَقِیْمُوْالَھُمْ اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ } (التوبۃ:۴) وقولہ:{اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ } (البقرۃ:۲۲۲) وقولہ: {قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰه فَاتَّبِعُوْنِی یُحْبِبْکُمُ اللّٰه } (آل عمران:۳۱) وقولہ : {فَسَوْفَ یَأْتِی اللّٰه بِقَوْمٍ یُحِبُّھُمْ وَیُحِبُّوْنَہٗ } (المائدۃ:۵۴) وقولہ:{ اِنَّ اللّٰه یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَأَنَّھُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ} (الصف:۴) وقولہ:{ وَھُوَالْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ } (البروج: ۱۴) … شر ح… شیخ رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کے ارادے ومشیئت پر دلالت کرنیوالی آیات کے ذکر کے بعد ، اللہ تعالی کے محبت کرنے کے اثبات پر آیات ذکر کی ہیں ،ان آیات میں ضمناً ان لوگوں کا بھی رد ہوگیا جو اللہ تعالیٰ کی محبت اور مشیئت کو ایک چیز سمجھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں باہم متلازم ہیں،یعنی اللہ تعالیٰ جس امر کی مشیئت فرماتا ہے ،اس سے محبت بھی کرتا ہے ،ہم پیچھے ذکر کر آئے ہیں کہ اس مسئلہ میں تفصیل ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ کسی چیز کی مشیئت فرماتا ہے لیکن اس سے محبت نہیں کرتا،مثلاً: کافر کا کفر اور دیگر معصیت کے کام اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |