۲۔ اثبات ان اللّٰه یفرح ویضحک اللہ تعالیٰ کیلئے صفتِ فرح (خوش ہونا)اور صفتِ ضحک(ہنسنا) کا اثبات وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : اللّٰه اشد فرحا بتوبۃ عبدہ من احدکم براحلتہ ] وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم :یضحک اللّٰه إلی رجلین یقتل أحدھما الآخر،کلاھما یدخل الجنۃ] (متفق علیہ) احادیث کی تشریح [ اللّٰه اشد فرحا بتوبۃ عبدہ من احدکم براحلتہ ] ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: [ اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ سے اس شخص کی بنسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جو ا پنی سواری پرتھا …الحدیث] (متفق علیہ) …شرح… ’’الفرح‘‘ کا لغوی معنی سرور اور لذتِ قلب ہے۔’’التوبۃ‘‘ سے مراد گناہ سے کنارہ کشی اختیار کرکے عملِ اطاعت کی طرف رجوع کرلینا۔’’الراحلۃ‘‘ اس اونٹنی کوکہاجاتا ہے جو سواری کے قابل ہو۔ مصنف رحمہ اللہ نے پوری حدیث نقل نہیں کی صرف اس حصہ کو نقل کرنے پر اقتصار کیا ہے جو صفت’’الفرح‘‘ پر شاہد ہے۔ صفت ’’الفرح‘‘ اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے، جیسا کہ اس کی عظمت وجلالت کے لائق ہے ،یہ صفت ،صفتِ کمال ہے، مخلوقات میں سے کسی کی صفت اللہ تعالیٰ کی خوشی کے مشابہ نہیں ہوسکتی بلکہ تمام صفات کی طرح صفتِ ’’الفرح‘‘ بھی تشبیہ مخلوقات سے پاک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا خوش ہونا، |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |