إخراج بعض العصاۃ من النار برحمۃ اللّٰه بغیر شفاعۃ واتساع الجنۃ عن أھلھا بعض گناہ گاروں کا بغیرِ شفاعت محض رحمتِ الٰہی سے جہنم سے نکالا جانا اور جنت کا جنتیوں کی تعدادسے کشادہ ہوجانا ویخرج اللّٰه من النار اقواما بغیر شفاعۃ بفضلہ ورحمتہ ۔ ویبقیٰ فی الجنۃ فضل عمن دخلھا من أھل الدنیا فینشيء اللّٰه أقواما فیدخلھم الجنۃ۔ وأصناف ما تضمنتہ الدار الآخرۃ من الحساب والثواب والعقاب ، والجنۃ والنار، وتفاصیل ذلک مذکورۃ فی الکتب المنزلۃ من السماء والآثار من العلم المأثور عن الأنبیاء ۔ وفی العلم الموروث عن محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم من ذلک ما یشفي ویکفي ۔ فمن ابتغاہُ وجدہ۔ ترجمہ: اللہ تعالیٰ بعض قوموں کو بغیر شفاعت کے محض اپنی ر حمت وفضل سے جہنم سے نکال لے گا اور اہل دنیا میں سے جنتیوں کے جنت میں داخل ہونے کے بعد جنت میں جگہ بچ جائے گی تو اللہ تعالیٰ کچھ اور قوموں کو پیدا فرماکر جنت میںداخل کرے گا۔ دارِ آخرت جن امور کو متضمن ہے مثلاً: حساب، ثواب ، عقاب،جنت وجہنم وغیرہ ان کی اور دیگر امورِ آخرت کی تفصیل آسمانی کتب اور انبیاء ِکرام سے منقول علم میں موجود ہے خاص کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ورثہ علمی میں تو ایسی تفصیل موجود ہے جو کافی اور شافی ہے جو مزید تفصیل جاننا چاہتا ہے وہ اسی طرف رجوع کے اسے اس کا مطلوب مل جائے گا۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |