الاستدلال علی ا ثبات أسما ء اللّٰه وصفا تہ من ا لسنۃ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے اثبات پراحادیث سے استدلال فصل ثم فی سنۃ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ۔فا لسنۃ تفسر القرآن وتبینہ وتد ل علیہ و تعبر عنہ ۔ ترجمہ: پھر وہ اسماء وصفات بھی اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہیں جو سنت میں وارد ہیں، کیونکہ سنت ،قرآن کی تفسیر وتبیین ہے، قرآن پر دلالت کرتی ہے اور اس کی تعبیر ہے۔ …شرح… شیخ رحمہ اللہ قرآن مجید سے اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے اثبات پر استدلال کرنے کے بعد سنتِ صحیحہ سے استدلال کررہے ہیں،چنانچہ ’’ ثم فی سنۃ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘ کا عطف ’’وقد دخل فی ھذہ الجملۃ ماوصف اللّٰه بہ نفسہ…‘‘ پر ہے۔ سنت سے استدلال کی وجہ یہ ہے کہ سنت اصلِ ثانی ہے، کتاب اللہ کے بعد سنت کی طرف رجوع ایک امرِ واجب ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: { فَاِنْ تَنَا زَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰه وَالرَّسُوْلِ } (النساء :۵۹) ترجمہ:’’ پس اگرتم کسی چیز میں اختلاف کرو تو اسے اللہ اور رسول کی طرف لوٹاؤ‘‘ اختلافی امور کو اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹانے کا معنی اللہ کی کتاب یعنی قرآن مجید کی طرف لوٹانا ہے ،ا ور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹانے کا معنی آ پ کی سنت کی طرف لوٹانا ہے۔ سنت کا لغوی معنی ’’طریقہ‘‘ ہے جبکہ شرعی اصطلاح میں ہر وہ قول وفعل اور تقریر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہو۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |