اللہ تعالیٰ کی صفات کے متعلق اہل السنۃ کا مؤقف بل یؤمنون بأن اللّٰه سبحانہ لیس کمثلہ شیٔ وھو السمیع البصیر فلاینفون عنہ ماوصف بہ نفسہ۔ ولا یحرفون الکلم عن مواضعہ ۔ ترجمہ : بلکہ وہ (اھل السنۃ والجماعۃ ) ایمان لاتے ہیں کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ خوب سننے والا دیکھنے والا ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کیلئے جو صفات بیان فرمادیں ان میں سے کسی صفت کی نفی نہیں کرتے اور نہ ہی وہ اس کے کلام میں تحریف کا ارتکاب کرتے ہیں۔ عبارت کی تشریح …شرح … جب مصنف رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفات جو کہ کتاب وسنت سے ثابت ہیں کے تعلق سے یہ بتلادیا کہ ان پر بلاتحریف ، بلاتعطیل، بلاتکییف اور بلاتمثیل ایمان لانا واجب ہے تو اب یہ وضاحت بھی فرمادی کہ أھل السنۃ والجماعۃ کا موقف بھی یہی ہے کہ وہ اس منہجِ مستقیم کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی صفات کو تسلیم کرتے ہیں،چنانچہ وہ صفات باری تعالیٰ کو ان کی اصل حقیقت کے مطابق ثابت کرتے ہیں ،اور ان سے تمثیل وتشبیہ کی نفی کرتے ہیں ،نہ تو کسی صفت کی تعطیل کے قائل ہیں اور نہ کسی صفت کے بارہ میں مخلوق سے تشبیہ کا عقیدہ رکھتے ہیں۔ ان کا یہ عقیدہ سورئہ الشوریٰ کی آیت (۱۱) کے عین مطابق ہے۔ { لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ} (الشوریٰ:۱۱) ترجمہ:’’اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سننے والا دیکھنے والا ہے ‘‘ چنانچہ ’’لَیْسَ کَمِثْلِہٖ‘‘ میں قائلینِ تشبیہ کا رد ہے اور ’’ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ‘‘ میں اھلِ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |