ا لصراط ومعناہ ومکانہ وصفۃ مرور ا لناس علیہ پل صراط، اس کا معنی ، اس کا مقام اورا س پر سے لوگوں کے گذرنے کی حالت وکیفیت کابیان وا لصراط منصوب علی متن جھنم وھو ا لجسر ا لذی بین ا لجنۃ والنار۔ یمر ا لنا س علیہ علی قدر أ عما لھم، فمنھم من یمر کلمح البصر، ومنھم من یمر کا لبرق ومنھم من یمر کا لریح ، ومنھم من یمر کالفرس الجواد، ومنھم من یمر کرکا ب الابل ومنھم من یعد و عد وا، ومنھم من یمشی مشیا ، ومنھم من یزحف زحفا ۔ومنھم من یخطف ویلقی فی جھنم ، فان ا لجسر علیہ کلا لیب تخطف ا لناس بأعما لھم ۔ ترجمہ: پل صراط جہنم کے اوپر قائم ہے،اور یہ جنت اور جہنم کے درمیان پل ہے،لوگ اپنے اپنے اعمال کے بمطابق اس پر سے گذریں گے،بعض تو پلک جھپکتے گذرجائیں گے بعض بجلی کی سی تیزی سے گذر جائیں گے،بعض ہوا کی طرح گذرجائیں گے،بعض عمدہ گھوڑے کی طرح گذر جائیں گے،بعض اونٹ کی رفتار سے گذرجائیں گے،بعض دوڑتے ہوئے گذر جائیں گے،بعض چلتے چلتے گذرجائیں گے،بعض گھسٹ گھسٹ کر چلیں گے اور بعض لوگوں کو اچک کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا؛کیونکہ پل صراط پرلوہے کے آنکڑے لگے ہوں گے جولوگوں کو ان کے اعمال کے بمطابق کھینچ لیں گے۔ …شر ح… شیخ رحمہ اللہ اس عبارت میں یہ بات بتاناچاہتے ہیں کہ قیامت کے روز رونما ہونے والے احوال وامور میں پل صراط پر مروربھی ہے۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |