حوض کے متعلق نصوص کی تاویل کرتے ہیںاور ظاہری معنی مراد نہیں لیتے ۔ اس کے بعد شیخ رحمہ اللہ نے حوض کے اوصاف بیان فرمائے ہیں، چنانچہ فرماتے ہیں: ’’ا س کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھاہے، آسمان کے ستاروں کی تعداد کے بقدر وہاں آب خورے ہوں گے،اس کاطول ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے اور عرض بھی ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے،جو ایک بار وہاں سے پانی پی لے گا کبھی اسے پیاس نہیںلگے گی‘‘ حوض کی یہ تمام صفات احادیث سے ثابت ہیں،مثلاً:صحیحین میں عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے: [ قال : قا ل رسول اللّٰه :حوضی مسیرۃ شھر، ما ء ہ ابیض من ا للبن ، وریحہ أطیب من المسک وکیزا نہ کنجوم السما ء من شرب منہ لایظمأ أبدا] ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ میرے حوض (کا طول وعرض) ایک مہینہ کی مسافت جتنا ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید ہے،اس کی خوشبو مسک سے زیادہ عمدہ ہے اس کے کوزے آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں ، جس نے اس سے پانی پی لیا، اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی] |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |