’’تمہارا دین کیا ہے‘‘ من نبیک ؟’’ تمہارا نبی کون ہے‘‘ اہلِ ایمان کو تو اللہ کلمۂ شہادت (لا الہ الا اللہ) کے ذریعے دنیا وآخرت میں ثابت قدم رکھے گا، چنانچہ مؤمن جواب میںکہے گا: میرا رب اللہ ہے، میرادین اسلام ہے، اور میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،جبکہ دنیا میں شکوک وشبہات میں گھرا ہواانسان جواب میں کہے گا: ’’ھاہ ھاہ لاادری سمعت الناس یقولون شیئا فقلتہ ۔‘‘(یعنی میں نہیں جانتا میں تو لوگوں سے جو کچھ سنا کرتا وہی کچھ کہہ دیا کرتا تھا)چنانچہ لوہے کے ہتھوڑے سے اس کو مارا جائے گا ،شدتِ تکلیف سے وہ زور سے چیخ مارے گا جسے انسان کے علاوہ ہر چیز سنے گی، اگر انسان اس چیخ وپکار کو سن لے توبیہوش ہوکر گرپڑے ۔ اس فتنہ (سوال وجواب) کے بعد یاتو ہمیشہ کی نعمتیں ہیں یا پھر ہمیشہ کا عذاب ہے عبارت کی تشریح … شرح … الیوم الآخر سے مراد یومِ قیامت ہے، یوم الآخر پر ایمان ارکانِ ایمان میں سے ایک رکن ہے ، عقل وفطرت یوم الآخر کے اثبات پر دال ہیں،تمام آسمانی کتب میں اس کی تصریح موجود ہے، تمام انبیاء ومرسلین نے بھی اس کی خبر دی ہے،دنیا سے مؤخر ہونے کی وجہ سے اس دن کو یوم الآخر کہا جاتا ہے۔ شیخ رحمہ اللہ نے ایمان بالیوم الآخر کے معنی کیلئے ایک جامع ضابطہ ذکر فرمایاہے ، وہ یہ ہے کہ ایمان بالیوم الآخر یہ ہے کہ موت کے بعد پیش آمدہ تمام احوال وواقعات جن کی خبر رسول اللہ نے دی ہے پر ایمان لایا جائے ،جیسے حالتِ نزع، قبر میں میت کی حالت، قبور سے مردوں کا اٹھایا جانا اور بعد کے تمام احوال … |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |