کیونکہ اس رات چاند مکمل ہوتا ہے اور نور سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رؤیت کو چودھویں کے چاند کی رؤیت سے تشبیہ دینے کامقصد اللہ تعالیٰ کی رؤیت میں تاکید اور پختگی پیداکرنا ہے، نیزرؤیت کے کسی بھی مجازی معنی کی نفی کرنا ہے (یعنی حقیقتاً اللہ تعالیٰ کی رؤیت (دیدار)حاصل ہوگی)۔یہاں تشبیہ رؤیت کی رؤیت کے ساتھ ہے، مریٔ(دیکھی جانیوالی چیز) کی مرئی کے ساتھ نہیں ہے (یعنی اللہ تعالیٰ کی چاند کے ساتھ تشبیہ مقصود نہیں ہے) کیونکہ اللہ تعالیٰ کے مثل کوئی چیز نہیںہے ’’لیس کمثلہ شیٔ‘‘ ’’لاتضامون فی رؤیتہ ‘‘اس عبارت میں’’لاتضامون‘ ‘کو دوطرح سے پڑھا گیا ہے: (۱) تاء کے ضمہ اور میم کی تخفیف (یعنی بغیر تشدید ) کے ساتھ ۔ اس صورت میں معنی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی رؤیت کے معاملے میں کسی پر ظلم نہیں ہوگا کہ بعض کو رؤیت نصیب ہو اور بعض کو نہ ہوسکے۔(بلکہ تمام اہل جنت کو رؤیت نصیب ہوگی) (۲) تاء کے فتحہ اور میم کی تشدید کے ساتھ ۔اس صورت میں معنی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی رؤیت کی خاطر تمہیں ایک جگہ جمع نہیں ہونا پڑے گا کہ اس سے تم رش اور اژدھام کا شکار ہوجاؤ۔ بہرحال دونوں روایتوں کی صورت میں میںمعنی حدیث یہ ہے کہ تمہیں اپنے پروردگار کی واقعتا و حقیقتاً رؤیت حاصل ہوگی اور وہ بھی اس طرح کہ ہر شخص اپنی جگہ بیٹھے بیٹھے اس دیدار سے محضوض ہوجائے گا۔ فجر اور عصر کی نماز میںمغلوب نہ ہونے کا معنی ہے کہ ان دونوں نمازوں کی حفاظت کریں،اس طرح کہ باجماعت اور وقت پر اداکریں،ان دونمازوں کا خصوصی طورپر ذکر اس لیئے کیاکہ دن اور رات کے فرشتے ان دونوں نمازوں میں جمع ہوتے ہیں، کیونکہ یہ دونمازیں افضل الصلوات ہیں اس لیئے ان کی حفاظت کرنیوالوں کو افضل ترین عطیہ دیا جائے گا ، جو کہ اللہ تعالیٰ کے چہرہ انور واقدس کی زیارت کی صورت میں ہوگا۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |