Maktaba Wahhabi

18 - 134
جادو جنات سے بچیں حافظ عبدالعزیز بٹ[1] (1)جادو کرنا اور کروانا حرام ہے: فرمان باری تعالی ہے : [وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّيٰطِيْنُ عَلٰي مُلْكِ سُلَيْمٰنَ ۚ وَمَا كَفَرَ سُلَيْمٰنُ وَلٰكِنَّ الشَّيٰطِيْنَ كَفَرُوْا يُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ][البقرۃ:102] ’’ا ور اس چیز کے پیچھے لگ گئے جسے شیاطین (حضرت) سلیمان کی حکومت میں پڑھتے تھے۔ سلیمان نے تو کفر نہ کیا تھا، بلکہ یہ کفر شیطانوں کا تھا، وہ لوگوں کو جادو سکھایا کرتے تھے‘‘ یہ آیت اس بات کی دلیل ہے کہ جادو حرام ہے نیز جادو شریعت محمدیہ ہی میں نہیں بلکہ تمام ادیان میں حرام ہے .[2] فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : ’’ اجْتَنِبُوا السَّبْعَ المُوبِقَاتِ۔۔۔۔الشِّرْكُ بِاللہِ، وَالسِّحْرُ ’’[3]
Flag Counter