بعث بعد الموت(قیامت ) کتاب وسنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،اجماعِ المسلمین عقل اور فطرتِ سلیمہ سے ثابت ہے ،اللہ تعالیٰ نے قرآن کی اکثر سورتوں میںقیامِ قیامت کی خبر دی ہے، اس کے دلائل بیان فرمائے ہیں اور منکرینِ قیامت کا رد فرمایا ہے ،کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں اس لئے باقی انبیاء کی بنسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخرت کو زیادہ تفصیل سے بیان فرمایا ہے،اس قدر تفصیلی بیان انبیاء سابقین کی کتب میں نہیںملتا۔ جزائے اعمال عقلاً اورشرعاً ثابت ہے، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر عقول کو اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ بات اللہ تعالیٰ کی حکمت وحمد کے لائق نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو بلامقصد تخلیق فرمائے ،اور لوگوں کو مہمل چھوڑ دے کہ نہ تو ان کیلئے احکامات (اوامر ونواہی) ہوں اور نہ ہی ان کیلئے ثواب وعقاب کا سلسلہ ہو اور یہ نیک وبد اور مسلم ومجرم سب یکساں ہوں؟ کیونکہ یہ مشاہداتی بات ہے کہ بسا اوقات نیک آدمی ،نیکی کا صلہ وبدلہ لیئے بغیر وفات پاجاتاہے اور مجرم جرم کی سزا بھگتے بغیر وفات پاجاتا ہے ،لہذا جزاء وسزاء پانے کیلئے ایک گھر کا ہونا ضرروی ہے،اور وہ دار الآخرت ہے۔ منکرینِ قیامت کافر ہیں ،اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: { زَعَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُواأَنْ لَّنْ یُّبْعَثُوا } ( التغابن: ۷) ترجمہ:’’ان کافروں نے خیال کیا ہے کہ دوبارہ زندہ نہ کئے جائیں گے‘‘ شیخ رحمہ اللہ نے قبروں سے اٹھائے جانے کے وقت ان کی حالت بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ وہ ننگے پاؤں ،ننگے جسم اور غیر مختون حالت میں ہوں گے ،اس کی دلیل صحیحین کی یہ حدیث ہے :عن عائشہ رضی اللّٰه تعالیٰ عنھا ان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قال:[ ا نکم تحشرون الی اللّٰه یوم القیا مۃ حفاۃ عراۃ غرلا ] (الحدیث) ترجمہ :سیدۃ عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:[ تم لوگ ننگے پاؤں ،ننگے جسم اور غیر مختون حالت میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جاؤ گے۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |