Maktaba Wahhabi

232 - 360
برقعے اور پردے کا مسئلہ سوال:۔ پردے کے سلسلے میں ہمارے یہاں زبردست بحث چھڑی ہوئی ہے۔ خاص کرعورت کے چہرے کے سلسلے میں کہ اسے چھپانا ضروری ہے یانہیں؟امید کہ آپ اس مسئلے پرخاطر خواہ روشنی ڈالیں گے۔ جواب۔ دین اسلام کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جس معاشرے کی طرف دعوت دیتا ہے اس کی بنیاد ایمان ویقین کے ساتھ ساتھ شرافت، نجابت، اخلاق فاضلہ اور مردوعورت کے مابین پاک صاف رشتے پر استوار ہوتی ہے۔ اس کی خاطر اسلام نے ہر اس امکانی ذریعے اوردروازہ کو بندکردیاہے جو اباحیت، بد اخلاقی اور جنسی بے راہ روی کی طرف لےجاتا ہو۔ عورتوں کےلیے پردے کا حکم، عورتوں اور مردوں کونگاہیں نیچی رکھنے اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کا حکم اور ان جیسے دوسرے احکام کا مقصود بھی تو یہی ہے کہ معاشرہ جنسی بےراہ روی کی آغوش میں نہ چلا جائے۔ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: "قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ"(النور:30) اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )!مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ آگے چل کر مزید فرمایا گیا ہے: "وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ "(النور:31) اور اے نبی( صلی اللہ علیہ وسلم )! مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اوراپنابناؤ سنگھار نہ دکھائیں بجز اس کے جوخود ظاہر ہوجائے اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رکھیں۔
Flag Counter