Maktaba Wahhabi

130 - 360
میں وضو کرنے کا حکم اور اسی طرح جنابت لاحق ہو تو غسل کرنے کا حکم ۔ اسی لیے اللہ فرماتا ہے: "وَلَٰكِن يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ " (المائدہ:6) مگر وہ چاہتا ہے کہ تمھیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کردے۔ گرجا گھروں میں نماز ادا کرنا سوال:۔ کیا گرجا گھروں میں نماز ادا کرنا جائز ہے؟اگر اس کے علاوہ کوئی دوسری جگہ نماز پڑھنے کے لیے میسر نہ ہو؟ جواب:۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ مجھے خدا نے پانچ ایسی چیزوں سے نوازا ہے جو مجھ سے قبل کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی تھیں۔ ان پانچ چیزوں میں سے ایک اہم یہ ہے: "وَجُعِلَتْ لِي اَلْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطُهُورًا"(بخاری ومسلم بہ روایت جابر رحمۃ اللّٰه علیہ ) میرے لیے ساری زمین سجدے کی جگہ اور پاک بنائی گئی ہے۔ اس حدیث کی روسے مومن کے واسطے ساری زمین پاک ہے وہ جہاں چاہے نماز ادا کر سکتا ہے۔ اگرچہ افضل یہی ہے کہ وہ ایسی جگہوں پر نماز نہ پڑھے جہاں غیر مسلموں سے مشابہت کا اندیشہ ہو۔ لیکن اگر اسے دوسری جگہ میسر نہ ہو تو گرجا گھر یا کہیں بھی نماز ادا کر سکتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جب کسی گرجا گھر میں نماز پڑھنے کی فرمائش کی گئی تو انھوں نے صرف اس اندیشے کی وجہ سے وہاں نماز نہیں پڑھی کہ مستقبل میں لوگ اس گرجا گھر کو عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز کا بہانہ بنا کر مسجد میں تبدیل کردیں گے۔ ان کا وہاں نماز نہ پڑھنا اس وجہ سے نہیں تھا کہ یہ گرجا گھر ہے اوریہاں نماز جائز نہیں ہوتی۔ بسم اللہ بالجہر کہنے میں اختلاف سوال:۔ میں ایک مسجد کا امام ہوں اور مسلکا ًشافعی ہوں۔ اس لیے سورہ فاتحہ سے
Flag Counter