Maktaba Wahhabi

239 - 360
مرتب ہوتےہیں منگنی پر نہیں ہوتے۔ نکاح اس باہمی رضا مندی کوعملی جامہ پہنانے کانام ہے۔ یہ ایک مضبوط بندھن ہے۔ یہ بندھن کچھ شرطوں اور اصولوں کی تکمیل کے بعد وجود میں آتا ہے۔ مختصر یہ کہ نکاح سےقبل منگیتر کی حیثیت ایک اجنبی عورت کی ہوتی ہے۔ منگنی سے قبل جس طرح اس کے ساتھ تنہائی میں ملنا حرام تھا منگنی کے بعد بھی اسی طرح حرام ہے یہاں تک کہ دونوں کے درمیان نکاح ہوجائے۔ لڑکوں اورلڑکیوں کےوالدین سے اور خود لڑکوں سےمیری گزارش ہے کہ منگنی کے بعد جتنی جلدی ہوسکے نکاح کا مرحلہ بھی طے ہوجاناچاہیے کہ اس میں ہمارے معاشرے کی بھلائی ہے۔ ہیجان انگیز مناظر سے متاثر ہونا سوال:۔ میں کالج کا اسٹوڈنٹ ہوں۔ میں ایک دین دار لڑکا ہوں اور الحمدللہ ۔ نماز روزے اوردوسری عبادات کاپابند ہوں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ ایک غلط عادت میں مبتلا ہوں۔ میں جب بھی کوئی ہیجان انگیزمنظردیکھتا ہوں میری شہوت جاگ اٹھتی ہے اور میرے کپڑے گیلے ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مجھے باربار غسل کرنا پڑتا ہے اور یہ بات میرے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ اس مصیبت سے چھٹکارا پانے میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ امید ہے آپ میری رہنمائی فرمائیں گے۔ جواب:۔ سب سے پہلے تو میں آپ کو اس بات پر مبارک باد دیتا ہوں کہ نوجوانی کی عمر میں بھی آپ کو دین سے الفت ومحبت ہے۔ اور آپ نماز وروزے اور دوسری عبادتوں کے بھی پابند ہیں۔ امید ہے کہ اپنی آئندہ زندگی میں بھی آپ دین کواسی مضبوطی کے ساتھ تھامے رہیں گے۔ اُمید ہے کہ آپ قیامت کے دن دن سات قسم کے لوگوں میں شامل ہوں گے جنہیں اللہ تعالیٰ کا سایہ نصیب ہوگا۔ اس دن جب کہ اللہ کےسایہ کےعلاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ اورسورج سوا نیزے پر ہوگا۔ ان سات قسموں میں سے ایک
Flag Counter