Maktaba Wahhabi

149 - 360
پانچواں باب زکوۃ اور صدقات کن تجارتوں میں زکوۃ واجب ہے؟ سوال:۔ اس زمانے میں راس المال یعنی اصل پونجی جسے ہم تجارت میں لگاتے ہیں اس کی مختلف صورتیں ہیں۔ مثلاً: 1۔ بعض اصل پونجی متحرک شکل میں ہوتی ہے مثلاً:کاریں، پرزے اور ہر وہ تجارتی چیز جو فروخت کی خاطر دکانوں میں رکھی جاتی ہے۔ مثلاً:کپڑے اور کھانے کی چیزیں وغیرہ 2۔ بعض پونجی اس نوعیت کی ہوتی ہے کہ اپنی جگہ ثابت ہوتی ہے مثلاً آفس کمپیوٹر اور آفس میں ڈیکوریشن یا ضرورت کی خاطر استعمال کیے جانے والے فرنیچر۔ 3۔ بعض پونجی جائیدادکی صورت میں ہوتی ہے مثلاً: عمارت اور زمین ۔ 4۔ بعض پونجی قرضوں کی صورت میں ہوتی ہے اور قرضے بھی مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں بعض کی واپسی ممکن ہوتی ہے خواہ تاخیر سے ہو اور بعض کی واپسی تقریباً ناممکن ہوتی ہے۔ یہ ہیں تجارت میں لگائی گئی پونجی کی چند صورتیں اس دور میں تجارت میں اس قدر تنوع اور توسع آچکا ہے کہ زکوٰۃ نکالنے والے بعض دفعہ حیران و پریشان رہتے ہیں کہ کس مال میں زکوٰۃ نکالی جائے اور کس میں نہیں؟ آپ سے تشفی بخش جواب مطلوب ہے۔
Flag Counter