Maktaba Wahhabi

53 - 360
دوسرا باب احادیث عورت کی سربراہی سوال:۔ کیا وہ حدیث صحیح ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: "لَنْ يُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْا أَمْرَهُم امْرَأَةً" وہ قوم کبھی فلاح نہیں پاسکتی، جس نے ایک عورت کو اپنا سربراہ مقرر کرلیا ۔ وہ حضرات جو عورتوں کی برابری کے قائل ہیں اس حدیث کو نہیں مانتے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث ایک دوسری حدیث سے ٹکراتی ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے فرمایا: خذوا شطر دينكم عن هذه الحميراء يعني عائشة " اے لوگو!اپنے دین کی نصف باتیں حمیراء یعنی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حاصل کرو ۔ جواب:۔ جہالت ایک بڑی مصیبت ہے ۔ اگر خواہش نفس اس پر مستزاد ہوتو کریلا نیم چڑھا کے مصداق مکمل تباہی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: "وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنَ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللّٰهِ"(القصص:50) اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جو خدائی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہشوں کی پیروی کرے ۔ ایسےلوگ جن میں جہالت اور نفسانی خواہشوں کی پیروی دونوں یکجا ہوں کچھ بعید نہیں کہ وہ صحیح حدیث کو ضعیف قراردیں اورضعیف کو صحیح۔
Flag Counter