Maktaba Wahhabi

213 - 360
ہے جو قربانی کرنا چاہتا ہو ؟ جواب:۔ حنبلی مسلک کے مطابق قربانی کرنے والے شخص کے لیے چاند دیکھنے کےبعد بال یا ناخن کٹوانا جائز نہیں ہے کیوں کہ حجاج کرام احرام کی حالت میں یہ چیزیں نہیں کٹواتے۔ اس لیے اس کیفیت کو زندہ رکھنے کے لیے قربانی کرنے والے کو بھی یہ چیزیں نہیں کٹوانی چاہئیں۔ البتہ راجح قول یہ ہے کہ ایسا کرنا صرف مکروہ ہے۔ اگر کسی نے ناخن کٹوایا یا بال بنوالیے تو اس پر کوئی فدیہ نہیں ہے۔ اسے چاہیے کہ اللہ سے مغفرت طلب کرے اور بس۔ اگر کسی شخص کو زیادہ دن تک ناخن یا بال چھوڑنے سے تکلیف ہوتی ہو اور اس نے یہ چیزیں کٹوالیں تو کوئی حرج کی بات نہیں۔ یوم عاشورا کا روزہ سوال:۔ یوم عاشورا کے روزے سے کیا پورے سال کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں یا صرف چھوٹے گناہ بخشے جاتےہیں یا گناہ کبیرہ بھی بخش دئیے جاتے ہیں؟ جواب:۔ یوم عاشورا کے روزے کی فضیلت کے سلسلے میں متعدد صحیح احادیث وارد ہوئی ہیں۔ مسلم شریف کی حدیث ہے: "صومُ يومِ عَرَفةَ يكفِّر سنتين: ماضيةً ومستقبَلةً وصومُ عاشوراءَ يكفِّر سنةً واحدةً ماضيةً" یوم عرفہ کا روزہ دو سال ایک پچھلا اور ایک اگلا سال کے گناہوں کو دھو ڈالتا ہے۔ عاشورہ کا روزہ گزرے ہوئے ایک سال کے گناہوں کو دھو ڈالتا ہے۔ اس حدیث سے ظاہر ہے کہ عاشورا کا روزہ پچھلے پورے سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ ہم میں سے کون ہے جو اس بات کا دعوی کر سکے کہ اس سے گناہ سر زد نہیں ہوتے۔ ہم بندوں پر یہ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ مختلف بہانوں سے ہمارے گناہوں کی معافی کا
Flag Counter