Maktaba Wahhabi

119 - 360
چوتھا باب طہارت اور نماز نماز نہ پڑھنے والے کا شرعی حکم سوال:۔ ایک شخص ہے جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے ، لیکن نہ وہ نماز پڑھتا ہے اور نہ روزے رکھتا ہے، کیا اسے مسلمان کہنا صحیح ہے ؟ کیا مرنے کے بعد اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟ جواب:۔ اس شخص کے بارے میں آپ کی رائے کیاہے، جسے حکومت یا کسی کمپنی نے نوکری پر رکھا ہو، اسے اس کی نوکری کے صلے میں تنخواہ ملتی ہو، وہ حکومت کے سامنے اپنے فرائض منصبی کے بارے میں جواب دہ بھی ہو ، لیکن وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتتا ہے۔ بھلا چنگا ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے؟ کسی کمپنی کے سامنے اگر یہ مسئلہ پیش کیا جائے تو کچھ لوگ اس کی سزا یہ مقرر کریں گے کہ اسے نوکری سے فی الفوربرخاست کر دیا جائے۔ جبکہ کچھ لوگ جرمانے وغیرہ کی سزا مقرر کریں گے اور وہ ایسی سزا مقرر کرنے میں حق بہ جانب ہوں گے۔ اسلام کا بھی نماز نہ پڑھنے والے کے ساتھ یہی موقف ہے۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ چونکہ اللہ کی عبادت ہی مسلمانوں کا اولین فرض ہے۔ اس لیے نماز ترک کرنے والا لازمی طور پر اسلام کے دائرے سے خارج قراردیا جائے گا۔ بعض علماء کے نزدیک نماز ترک کرنے والا اگر نماز کی فرضیت سے منکر ہے اور فریضہ نماز کی تضحیک کرتا ہے تو ایسا شخص دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔ لیکن اگر وہ نماز کی فرضیت کا قائل ہے اور محض
Flag Counter