Maktaba Wahhabi

106 - 363
التہذیب‘‘[1]میں یوں لکھا ہے: ’’حماد بن أبي سليمان مسلم الأشعري مولاهم ابو اسماعيل الكوفي الفقيه صدوق له أوهام من الخامسة‘‘ یعنی حماد کوفہ کا فقیہ سچا تو ہے مگر وہمی ہے پانچویں طبقہ کا ہے۔ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’میزان الاعتدال‘‘[2]میں اس وقت کے محدثین اور فقہاء کے اقوال حماد کے بارہ میں بہت نقل کئے ہیں، جن میں سے بطور نمونہ کے میں یہاں نقل کرتا ہوں۔ ’’سمعت حماد بن سلمة قال كنت أسال حماد بن ابي سليمان عن المسندات وكانوا يسئلونه عن رأيه و كنت إذا جئت قال لا جاء اللّٰه بك وعن الأعمش حدثني حماد بحديث عن ابراهيم وكان غير ثقة وقال الأعمش مرة ثنا حماد وما كنا نصدقه‘‘ حماد بن سلمہ نے کہا کہ میں حماد بن ابی سلیمان سے حدیث پوچھتا تھا اور لوگ ان کی رائے پوچھتے تھے تو مجھ کو دیکھ کر گھبراتے اور کہتے کہ خدا نہ لاوے تجھ کو۔ امام اعمش نے کہا کہ مجھ سے حماد نے ایک حدیث ابراہیم کی روایت سے بیان کی اور وہ ثقہ نہ تھا۔ ایک دفعہ امام اعمش نے یوں کہا کہ حماد نے مجھ سے حدیث بیان کی اور ہم لوگ اس کو سچا نہ جانتے تھے‘‘۔ (صاحب سیرۃ النعمان نے امام اعمش کو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اساتذہ میں لکھا ہے یہ بھی تعجب کی بات ہے کہ جس کو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے استاذ جھوٹا کہیں اس کو خود زہری جیسے شخص پر ترجیح دیں)۔ اور زہری کا حال ’’تقریب التہذیب‘‘[3]میں یوں لکھا ہے: ’’محمد بن مسلم بن عبداللّٰه بن عبداللّٰه بن شهاب بن عبداللّٰه ابن الحارث بن زهرة بن كلاب القرشي الزهري و كنيته ابوبكر الفقيه الحافظ متفق علي جلالته واتقانه وهو من رؤوس الطبقة الرابعة‘‘ محمد بن مسلم زہری قرشی فقیہ اور حافظ الحدیث ہیں۔ ان کی عظمت شان اور اتقان پر اتفاق ہے یہ چوتھے طبقے والوں کے سرداروں میں سے ہیں – لوگ دونوں (حماد، زہری) کے مراتب ملاحظہ کریں حماد پانچویں طبقہ کے اور زہری چوتھے طبقہ والوں کے سردار اور ان کی صفت صرف فقیہ لکھی ہے اور ان کی صفت فقیہ اور حافظ (یعنی محدث) لکھی ہے۔ ان کی حالت یہ ہے کہ وہم بہت ہوتا تھا اور اکابر ائمہ نے ان پر جرح کی اور غیر ثقہ کہا اور ان کی حالت یہ ہے کہ ان کی عظمت شان اور ان کی روایت کی قوت متفق علیہ ہے۔ اسی واسطے امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا کہ زہری رحمہ اللہ کے مقابلہ میں حماد کا کیا نام لیتے ہو یعنی حماد راوی مجروح وہمی ہے اس کی روایت مقبول نہیں خصوصا زہری جیسے شخص کے مقابلہ میں۔ اس موقع میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا یہ جواب دینا کہ حماد زہری سے افقہ ہیں گویا سوال
Flag Counter