Maktaba Wahhabi

185 - 255
اور اسی میں بندے کی دنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ﴾ (الانفال: ۲۹) ’’اے ایمان والو! اگر تم ڈرتے رہو گے تو اللہ تعالیٰ تم کو ایک فیصلہ کی چیز دے گا، اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا، اور تم کو بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے۔‘‘ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل ایسا ہے جس کے اکثر عاملین جنت میں جائیں گے؟ تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تقویٰ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فرمایا: ((تَقْوَی اللّٰہُِ وَ حُسْنُ الْخُلْقِ۔))[1] ’’اللہ کا تقویٰ اور حسن اخلاق۔‘‘ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے: ((اِحْفَظِ اللّٰہَ یَحْفَظْکَ، اِحْفَظِ اللّٰہُ تَجِدْہُ تُجَاہَکَ۔))[2] ’’اللہ کو یاد رکھ وہ تجھے یاد رکھے گا، اللہ کو یاد رکھ تو اسے سامنے پائے گا۔‘‘ اللہ کو یاد رکھنے کا مطلب اللہ کا تقویٰ ہے، یعنی اللہ کے متعین کردہ تمام حدود وحقوق اور اوامر ونواہی کی کماحقہ حفاظت کی جائے، اس کے جملہ واجبات پر عمل کیا جائے، اور تمام محرمات کو ترک کردیا جائے۔[3] شخصی تربیت کے اس اسلوب کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ انسان کے ضمیر میں
Flag Counter