Maktaba Wahhabi

74 - 217
دوسرے سے قطعًا مختلف ہے۔ حرام کھانے والے کی تو عبادت بھی قبول نہیں ، حتی کہ اس کی دعا تک بھی مردود ہے، پھر حرام کی کمائی سے زکاۃ کی ادائیگی کس طرح مقبول ہوگی؟ 34. قرض دی ہوئی رقم کی زکاۃ کا مسئلہ قرض پر دی ہوئی رقم کی زکاۃ کی ادائیگی کی صورت کیا ہوگی جبکہ وہ نصاب کو پہنچتی ہو اور اس پر سال گزر جائے؟ آیا: 1. مالک (قرض دہندہ) زکاۃ ادا کرے کہ مالک حقیقی وہی ہے۔ 2. مقروض ادا کرے کہ فی الحال اس کے قبضے میں ہے اور اس سے فائدہ اٹھارہا ہے۔ 3. یا زکاۃ سے دونوں مستثنٰی ہوں گے۔ 4. یاد ونوں ہی اپنی اپنی جگہ زکاۃ ادا کریں ؟ آخری صورت کے بارے میں شیخ البانی رحمہ اللہ اللہ کے ایک فاضل شاگرد حسین بن عودہ العوایشۃ نے لکھا ہے کہ وہ اس کے قائل تھے، اسی لیے انہوں نے بھی اپنی تالیف میں اسی رائے کو ترجیح دی ہے (دیکھیے: الموسوعۃ الفقھیۃ المیسرۃ: 42-141/3) لیکن ہمارے علم کی حد تک سلف میں سے اس رائے کا کوئی قائل نہیں ۔ واللّٰہ أعلم تیسری صورت کے بعض صحابۂ کرام و تابعین قائل ہیں کہ قرض پر دی ہوئی رقم پر کوئی زکاۃ نہیں ، نہ مالک کے ذمے، نہ مقروض کے ذمے۔ اصحابِ ظواہر کا مسلک بھی یہی ہے۔[1] اس کی وجہ ان کے نزدیک یہ ہے کہ دونوں کی ملکیت ناقص ہے، ملکیت تام کسی کو
Flag Counter