Maktaba Wahhabi

210 - 217
ہونے کا خواہش مند ہو اور قرض ادا کرنے کے لیے جو دیا جائے، اس میں امین ہو تو ہم اسے دیں گے تاکہ وہ خود اپنا قرض ادا کرے کیونکہ اس میں اس کی ستر پوشی بھی ہے اور اسے قرض کے طلب گاروں کے سامنے شرمندگی سے بچانا بھی ہے۔ اگر مقروض فضول خرچ اور لوگوں کے مال ضائع کرنے والا ہو اور ہم اسے قرض ادا کرنے کے لیے مال دیں اور وہ اس سے غیر ضروری اشیا خریدلے تو ہم اسے نہیں دیں گے بلکہ اس کے صاحب قرض کے پاس جاکر اس سے پوچھیں گے کہ فلاں شخص سے آپ کو کتنا قرض لینا ہے، پھر ہم یہ سارا قرض یا اس کا جتنا حصہ ممکن ہو، اسے دے دیں گے۔ ہر ہاتھ پھیلانے والاشخص زکاۃ کا مستحق نہیں سوال : کیا ہر وہ شخص جو زکاۃ کے لیے ہاتھ پھیلائے، اس کا مستحق ہے؟ جواب : ہر وہ شخص جو زکاۃ کے لیے ہاتھ پھیلائے وہ اس کا مستحق نہیں ہے کیونکہ بعض لوگ مال کے لیے ہاتھ پھیلا دیتے ہیں ، حالانکہ وہ غنی ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے لوگ جب قیامت کے دن آئیں گے، تو ان کے چہرے پر گوشت کی بوٹی تک نہ ہو گی۔ وہ قیامت کے دن، جب سب گواہ کھڑے ہوں گے، اس طرح آئے گا کہ اس کے چہرے کی ہڈیاں نظر آرہی ہوں گی۔ والعیاذ باللہ۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَہُمْ تَکَثُّرًا فَإِنَّمَا یَسْأَلُ جَمْرًا فَلْیَسْتَقِلَّ أَوْ
Flag Counter