Maktaba Wahhabi

207 - 217
نصف سال چرنے والے جانوروں پر زکاۃ کا مسئلہ سوال : کیاان مویشیوں میں بھی زکاۃ واجب ہے جو نصف سال تک گھاس چرتے ہیں ؟ جواب : وہ مویشی جو پورا نصف سال گھاس چرتے رہے ہوں ، ان میں زکاۃ نہیں ہے کیونکہ مویشیوں میں زکاۃ اس وقت واجب ہوتی ہے جب وہ ایک سال مکمل یا نصف سال سے زائد عرصے تک گھاس چرتے رہے ہوں اور جو سال کا کچھ حصہ یا نصف سال تک چرتے رہے ہوں تو ان میں زکاۃ نہیں ہے الا یہ کہ وہ تجارت کے لیے ہوں تو ان کے لیے سامان کی زکاۃ کا حکم ہوگا اور اگر وہ سامان تجارت ہیں ، تو ہر سال ان کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے گا اور پھر ان کی کل مالیت کی ڈھائی فی صد کے حساب سے زکاۃ ادا کی جائے گی۔ کیا زکاۃ دیتے وقت بتانا واجب ہے کہ یہ زکاۃ ہے؟ سوال : انسان جب کسی مستحق کو زکاۃ دے تو کیا اسے یہ بتانا واجب ہے کہ یہ زکاۃ ہے؟ جواب : جب انسان کسی مستحق کو زکاۃ دے اور وہ مستحق ایسا ہو جو زکاۃ کو رد کردیتا اور قبول نہ کرتا ہو تو ایسے مستحق کو بتانا واجب ہے کہ یہ زکاۃ ہے تاکہ وہ علیٰ وجہ البصیرت
Flag Counter