Maktaba Wahhabi

202 - 217
چند اور اہم سوالات اور جوابات (از فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ ) کیا میت کا قرض زکاۃ سے ادا کیا جاسکتا ہے؟ سوال: کیا اس میت کا قرض زکاۃ سے ادا کیا جاسکتا ہے جس نے کوئی مال نہ چھوڑا ہو؟ جواب: ابن عبدالبر اور ابوعبید رحمہما اللہ نے ذکر کیا ہے کہ زکاۃ سے میت کا قرض ادا نہ کیا جائے اور اس پر اجماع ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اس مسئلے میں اختلاف ہے۔ اکثر علماء نے یہی کہا ہے کہ زکاۃ سے میت کا قرض ادا نہ کیا جائے کیونکہ میت تو دار آخرت کی طرف منتقل ہوچکی ہے اور قرض کی وجہ سے اب اسے وہ ذلت اور رسوائی حاصل نہیں ہوگی جو زندوں کو حاصل ہوتی ہے اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم زکاۃ سے مُردوں کے قرض ادا نہیں فرمایا کرتے تھے بلکہ جب اللہ تعالیٰ نے فتوحات سے سرفراز فرمادیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اموالِ غنیمت سے قرض ادا فرمایا کرتے تھے، اس سے بھی معلوم ہوا کہ زکاۃ سے میت کا قرض ادا کرناصحیح نہیں ہے۔
Flag Counter