Maktaba Wahhabi

514 - 579
اولاد ہیں اور ان کی اولاد خود فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد ہے، تو یہ سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد ٹھہری۔ پس جس کے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہو گی، اسے اولادِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی محبت ہونا لازمی اور ضروری ہے۔ باقی رہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تو ابوبکر، عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم کے فضائل شمار نہیں ہو سکتے ہیں۔ علی مرتضی رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی کہنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت کی نسبت اکمل ہے، کیونکہ قرابت کی نسبت صوری ہے اور صحبت کی نسبت معنوی ہے۔ اب کسی مومن کے دل میں اس امر کی کب گنجایش ہو سکتی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں قدح و جرح کرے، حالانکہ وہ سب ایک جان وتن کی مانند آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ انھوں نے اپنے اموال و ارواح صرف کر دیے، اوطان سے ہجرت کر گئے، اپنے ہم سروں، یاروں اور ہم عمروں کو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں چھوڑ دیا، لیکن اس امت میں سے جس کسی پر شیطان نے غلبہ پایا ہے اور اس کے عقائد میں وسوسۂ ابلیس کا میل جول ہو گیا، وہ ناپاک ہے۔ ان کے ضمائر میں ان کی باہمی مشاجرات کے سبب کینہ وعداوت نے قدم جمایا اور یہ احقاد وضغائن ایسے مستحکم ہو گئے کہ لوگوں نے اسے متوارث کر لیا اور وہ اہوا کی جانب متجسد اور منجذب ہو گئے۔ جن کے اصول مضبوط اور شاخیں پھیلی ہوئی ہیں، تو اے ہوا وعصبیت سے مبرا شخص! تو اس بات کو جان لے کہ اصحابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نزاہتِ بواطن اور طہارتِ قلوب کے باوجود بشر تھے۔ وہ بھی نفوس رکھتے تھے اور نفوس کے لیے صفات ہوتی ہیں۔ جب ان کے نفوس قلوبِ منکرہ کی صفت کے ساتھ ظاہر ہوتے تو وہ اپنے دلوں کی طرف رجوع کر کے امور نفسانیہ کا انکار کرتے تھے۔ ان کے آثارِ نفوس سے تھوڑا سا اثر ان نفوس کی طرف پہنچا ہے جو عادمِ قلوب تھے۔ اس لیے انھیں ان کے نفوس کے قضایا دریافت نہ ہوئے، بلکہ انھوں نے اسی جنسیتِ نفسیت کا ادراک کیا۔ ان کے نزدیک ظاہر میں جو نفوس کا مفہوم تھا اسی کی بنیاد پر تصرف کر کے شبہات میں گرفتار ہو گئے اور ہر مورد میں وارد ہوئے۔ ہر آبِ غیر سائغ کو نوش کیا، ان پر صفاے قلب دشوار ہو گیا، وہ انصاف کی طرف رجوع نہ کر سکے، حالانکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نفوس بہت کم صفاتِ نفسانیہ رکھتے تھے، کیونکہ وہ انوارِ قلوب کے ساتھ محفوظ تھے۔ لیکن جب برے نفوس والوں نے اس امر کو متوارث کر لیا تو ان میں ان کے ساتھ بغض
Flag Counter