Maktaba Wahhabi

167 - 579
رحمن کا عرش ہے، اللہ عزوجل عرش کے اوپر ہے اور کرسی اس کے دونوں قدموں کی جگہ ہے۔ ساتوں آسمانوں، ساتوں زمینوں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، جو کچھ زمین کے نیچے ہے اور جو کچھ دریا کی تہ میں ہے، وہ سب کچھ جانتا ہے۔ وہ ہر بال، درخت، کھیتی اور روئیدگی کی جگہ کو، ہر پتے کے گرنے کی جگہ کو، ہر کلمے کی گنتی کو، ریت، کنکری اور خاک کی گنتی کو، پہاڑوں کے وزن کو اور بندوں کے اعمال، آثار، کلام اور سانسوں تک سب کو جانتا ہے اور اس پر کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔ وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ساتویں آسمان کے اوپر عرش پر ہے۔ اس کے سامنے نار، نور اور ظلمت کے اور اس چیز کے، جسے وہ خوب جانتا ہے، پردے حائل ہیں۔ پھر اگر کوئی مخالف بدعتی اللہ تعالیٰ کے ان فرامین سے دلیل پکڑے: ﴿وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾[قٓ: ۱۶] [اور ہم اس کی رگِ جاں سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں] 2۔ِ﴿وَھُوَ مَعَکُمْ اَیْنَ مَا کُنْتُمْ﴾[الحدید: ۴] [اور جہاں کہیں بھی تم ہو وہ تمھارے ساتھ ہوتا ہے] ﴿ ھُوَ مَعَھُمْ اَیْنَ مَا کَانُوْا﴾[المجادلۃ: ۷] [وہ جہاں بھی ہوں، وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے] 4۔ِ﴿ مَا یَکُوْنُ مِنْ نَّجْوٰی ثَلٰثَۃٍ اِِلَّا ھُوَ رَابِعُھُمْ وَلاَ خَمْسَۃٍ اِِلَّا ھُوَ سَادِسُھُمْ وَلَآ اَدْنٰی مِنْ ذٰلِکَ وَلَآ اَکْثَرَ اِِلَّا ھُوَ مَعَھُمْ اَیْنَ مَا کَانُوْا ثُمَّ یُنَبِّئُھُمْ بِمَا عَمِلُوْا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اِِنَّ اللّٰہَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ﴾[المجادلۃ: ۷] [کوئی تین آدمیوں کی کوئی سرگوشی نہیں ہوتی مگر وہ ان کا چوتھا ہوتا ہے اور نہ کوئی پانچ آدمیوں کی مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم ہوتے ہیں اور نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں بھی ہوں، پھر وہ انھیں قیامت کے دن بتائے گا جو کچھ انھوں نے کیا۔ یقینا اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے] ’’یا اس کے مثل قرآن مجید کی کسی اور متشابہ آیت سے حجت پکڑے تو اسے یہ کہہ دو
Flag Counter