ویدعون إلی مکارم الأخلاق ومحاسن الأعمال ۔ ویعتقدون معنی قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم :[أکمل المؤمنین إیمانا أحسنھم خلقا] ۔ ویندبون إلی أن تصل من قطعک وتعطی من حرمک وتعفو عمن ظلمک ۔ ویأمرون ببر الوالدین۔وصلۃالأرحام ۔وحسن الجوار ۔ والإحسان إلی الیتامی والمساکین وابن السبیل والرفق بالمملوک ۔ وینھون عن الفخر والخیلاء والبغی ، والاستطالۃ علی الخلق بحق أو بغیر حق…ویأمرون بمعالی الأخلاق وینھون عن سفسافھا ۔وکل مایقولونہ ویفعلونہ من ھذا وغیرہ فإنما ھم فیہ متبعون للکتاب والسنۃ۔ ترجمہ: اہل السنۃ مکارمِ اخلاق کی طرف دعوت دیتے ہیں اور حدیثِ نبوی:[أکمل المؤمنین إیمانا أحسنھم خلقا]’ (کامل الایمان مؤمن وہ ہے جس کااخلاق اچھا ہے) کے معنی پر اعتقاد رکھتے ہیں، اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ جو آپ سے قطع رحمی کرے آپ اس سے صلہ رحمی کریں ،اور جو آپ کو محروم کرے آپ اسے عطا کریں ،اور جو آپ پر ظلم کرے آپ اسے معاف کریں، والدین کے ساتھ حسن سلوک، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ،یتامیٰ مساکین اور مسافروں کے ساتھ احسان اور غلاموں کے ساتھ نرمی کا حکم دیتے ہیں ۔فخر ،تکبر ،ظلم وتعدی اور لوگوں کو حق یا ناحق بے عزت کرنے سے منع کرتے ہیں، اعلیٰ اخلاق کا حکم اور بداخلاقی سے منع کرتے ہیں ،اہل السنۃ اپنی اس دعوت اور اپنے جمیع افعال وغیرہ میں کتاب وسنت کی اتباع کرتے ہیں۔ |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |