نیز اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: { لِیَزْدَادُوْا إِ یْماَ نًامَعَ إِیْمَانِھِمْ } (الفتح:۴) ترجمہ:’’ تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ ہی ساتھ اور بھی ایمان میںبڑھ جائیں‘‘ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ :’’اہل السنۃ اس عقیدے کے باوجود اہل قبلہ کی معاصی اور کبائر کے ارتکاب کی بنا پر تکفیر نہیں کرتے جیسا کہ خوارج کرتے ہیں‘‘ یعنی ا ہل السنۃ والجماعۃ اپنے اس عقیدے کہ اعمال حقیقت ایمان میں داخل ہیں اور یہ کہ ایمان اطاعت سے بڑھتا اور معصیت سے کم ہوتا ہے کے باوجود ،مدعی اسلام اور کعبۃ اللہ کی طرف نماز میں رُخ کرنیوالے پر شرک وکفر کے علاوہ مطلق ارتکاب معاصی کی بنا پر کفر کا حکم نہیں لگاتے ،جیسا کہ خوارج کرتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ مرتکبِ کبیرہ دنیا میں کافر ہے اور آخرت میں ہمیشہ جہنم میں رہے گا اور کبھی اس سے نہیں نکلے گا۔ جبکہ اہل السنۃ والجامعۃ اخوت ایمانیۃ کو ارتکاب معاصی کے باوجود ثابت مانتے ہیں یعنی عاصی (گناہگار) ایما ن میں ہمارابھائی ہے ۔اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: { فَمَنْ عُفِیَ لَہٗ مِنْ أَخِیْہِ شَیْئٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ } (البقرۃ:۱۷۸) ترجمہ’’جس کسی کو اس کے بھائی کی طرف سے معافی دے دی جائے اسے بھلائی کی اتباع کرنی چاہیئے‘‘ اگر مجرم کو مظلوم یا اس کا ولی قصاص معاف کردے اور دیت لینے پر آمادہ ہوجائے تو مستحق مال پر لازم ہے کہ دیت کی طلب میں سختی نہ کرے اور مجرم پر لاز م ہے کہ وہ دیت دینے میں ٹال مٹول سے کام نہ لے ۔ اس آیت سے وجہ استدلال یہ ہے کہ باوجودیکہ قتل ایک کبیرہ گناہ ہے پھر بھی قاتل کو مقتول کا بھائی کہا گیا ہے یعنی قتل جیسے گناہ کے ارتکاب کے باوجود اخوتِ ایمانی ختم نہیں ہوتی۔ دوسری دلیل: { وَاِنْ طَا ئِفَتَانِ مِنَ الْمُوْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَیْنَھُمَا…} |
Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year | |
Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume | |
Number of Pages | 352 |
Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |