| (۲) مرجئہ کے نزدیک : ایمان، صرف دل کے اعتقاد اور زبان کے اقرار کا نام ہے۔ (۳) کرا میۃ کے نزدیک: ایمان ،زبان سے اقرار کرنے کا نام ہے۔ (۴) الجبریۃ کے نزدیک: ایمان، قلب سے اعتراف کرنے یا محض قلب کی معرفت کا نام ہے (۵) المعتزلۃ کے نزدیک: ایمان، قلب کے اعتقاد ،زبان کے نطق اور اعضاء کے عمل کا نام ہے۔ معتزلہ اور اہل السنۃ والجماعۃ کے درمیان فرق یہ ہے کہ معتزلہ مرتکبِ کبیرہ سے اسم الایمان بالکلیۃ سلب کرتے ہیں اور اسے مخلد فی النار سمجھتے ہیں جبکہ اہل ا لسنۃ والجماعۃ مرتکبِ کبیرہ سے اسم الایمان بالکلیۃ سلب نہیں کرتے بلکہ اسے مؤمن ناقص الایمان کہتے ہیں اور اگر وہ جہنم میں داخل بھی ہوجائے تو اسے مخلد فی النار نہیں سمجھتے۔ادلہ کثیرہ کی روشنی میں اس مسئلہ میں اہل السنۃ کا قول حق ہے اور باقی تمام اقوال باطل ہیں۔ شیخ ر حمہ اللہ فرماتے ہیں: اہل السنۃ والجماعۃ کے اصول میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ’’ ایمان اطاعت سے بڑھتا ہے اور معصیت سے کم ہوتا ہے‘‘ یعنی اہل السنۃ والجماعۃ کے اصول میں یہ بات بھی ہے کہ ایمان میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، اطاعت سے ایمان بڑھتا ہے اور معصیت سے اس میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس بات کے بہت سے دلائل ہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: { اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰه وَجِلَتْ قُلُوْبُھُمْ وَاِذَا تُلِیَتْ عَلَیْھِمْ آیَاتُہٗ زَادَتْھُمْ اِیْمَانًا } (الانفال:۲) ترجمہ’’بس ایمان والے تو ایسے ہوتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر آتا ہے تو ان کے قلوب ڈر جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کردیتی ہیں‘‘ |
| Book Name | عقیدہ فرقہ ناجیہ |
| Writer | فضیلۃ الشیخ الدکتور صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان |
| Publisher | مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
| Publish Year | |
| Translator | علامہ عبداللہ ناصر رحمانی |
| Volume | |
| Number of Pages | 352 |
| Introduction | زیر نظر کتاب جس کے مصنف الدکتور صالح بن الفوزان رحمہ اللہ ہیں ، یہ کتاب دراصل شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مشہور زمانہ کتاب العقیدۃ الواسطیۃ کی جامع ترین شرح ہے۔ اس کا اردو ترجمہ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے کیا ہے۔کتاب کا بنیادی موضوع اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کا قرآن وحدیث کے ادلہ سے اثبات ہے، نیزیہ کہ اسماء وصفات پر منہج سلف صالحین صحابہ وتابعین کے مطابق بلاتکییف ،بلاتحریف، بلاتشبیہ اور بلاتأویل ایمان لانا ضروری ہے۔ ایمان باللہ جو ایمان کا رکنِ اول ہے کی اساس توحید ہے اور فہمِ توحید،اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کے فہم پر موقوف ہے،لہذا اس علم پر بہت توجہ کی ضرورت ہے ، زیر نظر کتاب اس باب میں انتہائی نافع کتاب ہے۔ |