Maktaba Wahhabi

298 - 360
سے گزر کربچے کو جنم دیتی ہے تو بچہ اس کا نہیں کہلاتا ہے بلکہ ان شوہر اور بیوی کا کہلاتا ہے جن کی منی سے یہ بچہ پیدا ہوا۔ کیا شریعت کی رو سے اس طریقے سے بچے کی پیدائش جائز ہے؟ 2۔ مرد کی منی دو قسم کے جراثیم پرمشتمل ہوتی ہے۔ سائنس کی اصطلاح میں پہلی قسم کو X سے تعبیر کیاجاتا ہے اور دوسری قسم کوYسے۔ اور یہ دونوں قسم کے جراثیم بیک وقت وافر مقدار میں مرد کی منی میں موجود ہوتے ہیں۔ جب کہ عورت کی منی صرف X قسم کے جراثیم پر مشتمل ہوتی ہے۔ مباشرت کے وقت اگر مرد کی منی کےX جراثیم Yپر غالب ہوکرعورت کی منی سے مل جاتے ہیں تو نتیجہXX ہوتاہے اور لڑکے کی پیدائش ہوتی ہے۔ اس نظریے کی بنیاد پر طبی ماہرین اس بات کا تجربہ کرنے میں مصروف ہیں کہ کسی طرح سائنسی عمل کے تحت اپنی پسند کے جراثیم کو غالب کیا جائے تاکہ نتیجہ اپنی پسند کے مطابق لڑکے یالڑکی کی صورت میں برآمد ہو۔ جانوروں میں اس قسم کا تجربہ کامیاب ہوچکا ہے۔ انسانوں پر یہ تجربہ ابھی باقی ہے ۔ کیا شریعت کی رو سے لڑکی یالڑکے کایوں انتخاب کرنا جائزہوگا؟ 3۔ قدیم زمانے سے انسان نے اپنے دماغ اور اعصاب کو پُرسکون رکھنے کے لیے متعدد طریقے اپنائے ہیں۔ انہیں وسائل میں ان مہلک اشیاء کا شمار بھی کیا جاسکتا ہے، جنہیں ہم شراب، افیون، چرس اور ہیروئن کے نام سے جانتے ہیں۔ سائنسی تجربات کے ذریعے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ انسان میں غصہ، غم، تشنج، اختلاج بہت زیادہ حساس ہونا یاکسی قسم کے احساس سےعاری ہونا یہ ساری کیفیات دراصل دوران خون میں بعض کیمیائی اجزا میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ان تجربات کی روشنی میں ایسے انجکشن ایجاد ہوئے، جو کیمیائی تبدیلیوں کو اپنی مرضی کے مطابق رکھتےہیں اور ان سے ان مریضوں کا علاج ہوتا ہے، جو اعصابی طور پر یا دماغی طور پر صحت مند نہیں
Flag Counter