Maktaba Wahhabi

259 - 360
جنس یاسیکس اور زوجین کے مابین جنسی تعلق کا مسئلہ ایک اہم موضوع ہے۔ انسان کی عملی زندگی میں جس کا بڑا عمل دخل ہے۔ اس معاملے سے عدم واقفیت یا غفلت انسان کو بسا اوقات غلط راستے پر ڈال سکتی ہے۔ اسلام بے شبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس نے اس موضوع کی مکمل وضاحت کی ہے۔ تہذیب واخلاق کا لحاظ رکھتے ہوئے ہر اس جنسی موضوع کی تشریح کی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔ بعض لوگ یہ تصور کرتے ہیں کہ جنس یا سیکس جیسے اہم موضوع سے متعلق اسلام کی کوئی واضح رہ نمائی نہیں ہے۔ بعض دوسرے حضرات یہ تصور کرتے ہیں کہ جنس محض ایک فحش موضوع ہے اس لیے اسلام جیسے پاکیزہ مذہب کو اس گندے موضوع پر کلام نہیں کرنا چاہیے۔ یہ دونوں تصورات اور حقیقت سے دور ہیں۔ جنس بے شبہ ایک اہم اور حساس موضوع ہے۔ اسلامی شریعت نے اس کی طرف سے ہرگز غفلت نہیں برتی ہے۔ خود دور حاضر میں جنس کے ماہرین نے اس کی جانب کافی توجہ دی ہے اور اس سلسلے میں ان کے کچھ ارشادات اور کچھ نصیحتیں ہوتی ہیں، جن پر عمل کرنے کا وہ مشورہ دیتے ہیں۔ اسلام نے بھی، ہمیں اس معاملے میں کچھ نصیحتیں کی ہیں، کچھ کرنے کو کہا ہے اور کچھ کرنے سے منع کیاہے۔ آئیے دیکھتے ہیں جنس سے متعلق اسلام کی کیا رہ نمائیاں ہیں: 1۔ اسلام انسانی فطرت میں جنسی شہوت کے وجود کا مکمل اعتراف کرتا ہے۔ اس لیے اسلام نے قانون کے دائرے میں اس جنسی شہوت کی تسکین کامکمل بندوبست کیا ہے۔ اور ان لوگوں کی سخت سرزنش کی ہے، جو خصی کراکے اس شہوت کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا جو شادی اور عورت سےعلیحدہ تجرد کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ حدیث ہے: "أنا أعلَمُكم بالله وأخشاكم له، لكنِّي أصلي و أنام وأصوم وأفطر وأتزوج النساء فمن رغب عن سنتي فليس منِّي "
Flag Counter