Maktaba Wahhabi

86 - 249
’’جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اچھی طرح وضو کر و قبلہ کی طرف رخ کرو۔ پھر تکبیر کہو، پھر قرآن سے جس قدر آسانی سے پڑھ سکو پڑھو۔ پھر رکوع کر وحتی کہ تمہیں رکوع کرتے ہوے اطمینان ہوجائے۔پھر اوپر اٹھو حتی کہ تم پوری طرح سیدھے کھڑے ہوجاؤ۔ پھر سجدہ کرو حتی کہ سجدہ کرنے مین تمہیں اطمینان ہوجائے پھر اٹھو حتی کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ۔ پھر سجدہ کرو حتی کہ تمہں سجدہ کرنے میں اطمینان ہوجائے پھر اپنی ساری نماز کو اسی طرح مکمل کرو۔‘‘ جب آپ جانتی ہیں کہ آپ نماز میں کھڑی اور اللہ سبحانہ کے سامنے مناجات کرہی رہیں تویہ باتیں آپ کو نماز میں خشوع اور اس کی طرف متوجہ رہنے کی دعوت دیتی ہیں اور شیطان آپ کد ودور رہنے اور اس کے وسوسوں سے سلامتی کاباعث بنتی ہیں اور جب نماز میں بکثرت وسوسے آنے لگیں تو اپنی دائیں طرف تی بار تھوک دیں اور تین بار شیطان مردودسے اللہ کی پناہ مانگیں۔ اسطرح انشاء اللہ وہ تم سے پرے ہٹ جائے گا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ے ایک صحابی کو ایسا ہی حکم دی اتھاجس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا: اے اللہ کے رسول ! شیطان میری نماز میں شک وشبہ ڈال دیتا ہے۔ ان وسوسوں کی وجہ سے آپ کے لیے نماز داہرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ صرف سجدہ سہو کرلیں جبکہ وہ واجب ہو مثلا بھولے سے تشہد رہ گیا ہو ا مثلا رکوع او سجود میں تسبیح رہ گئی ہو۔ اورجب یہ شک پیدا ہو کہ مثلا نماز ظہر کی تین رکعت ادا کی ہیں یا چار ، تو انہیں تین شمار کر کے نماز مکمل کرلو اور اسلام سے پہلے سہو کے دو سجدے نکال لو اور مغرب کی نماز میں شک پیدا ہو اکہ رکعت دو ادا کی ہیںِ یا تیں تو انہیں دو شمار کر کے نماز مکمل کرو اسلام سے پہلے سہو کے دو سجدہ نکلا لو کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی حکم دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شیطان سے پانی پناہ میں رکھے اور اس بات کی توفیق دے ، جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ پسند فرماتے ہیں۔ جب امام کویا اکیلے نمازی کو رکعتوں کی تعداد میں شک پیدا ہوجائے توکیا کرے؟ سوال:…جب چار رکعت والی نماز میں امام کو شک پڑجائے اور اسے معلوم نہ ہو کہ تین رکعت ادا کی ہیں یا چار او رسلام کے بعد کوئی مقتدی خبر دے کہ اس نے تو تین ہی رکعت ادا کی ہیں۔ اس صورت میں کیا امام چوتھی رکعت کے لیے تکبیر تحریمہ کہے گا یا بغیر تکیبر کے فقط سورہ فاتحہ پڑھے گا… نیز سجو دسہو کا موقع کونسا ہے ۔ سلام سے پہلے ای اس کے بعد ؟ قاری جواب:…جب امام کو یا اکیلے نمازی کو چار رکعت والی نماز میں شک پیدا ہوجائے کہ اس نے تین
Flag Counter