Maktaba Wahhabi

206 - 249
قسمیں اور نذریں میں نے قسم کھائی کہ فلاں کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی نہ کروں گا اور اللہ نے مقدر کیا کہ مجھے انہی میں سے ایک سے شادی کرنا پڑی، اب مجھ پر کیا لازم ہے؟ سوال:… ایک دن ایسا ہوا کہ میرا ایک قریبی رشتہ دار گھبرایا ہوا میرے پاس آکر کہنے لگا۔ ’’عنقریب تم فلاں شخص کی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی سے شادی کرو گے۔‘‘ تو میں نے کہا: ’’اللہ کی قسم! جب تک دنیا قائم ہے میں اس شخص کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی نہ کروں گا۔‘‘ اس بات کو کئی سال گزر گئے اور پھر میں نے انہی لڑکیوں میں سے ایک سے شادی کر لی اور اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں نیک بختی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ میں آپ سے اپنی رہنمائی کی توقع رکھتا ہوں کہ اس سابقہ قسم کے عوض اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟ (ع۔ ص ۔ الصبی۔ المدینہ المنورہ) جواب:… جو کچھ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے اگر وہ درست ہے تو آپ پر قسم کا کفارہ لازم ہے اور وہ دس مسکینوں کا کھانا یا ان کی پوشاک یا ایک غلام آزاد کرنا ہے۔ کھانا کھلانے کے بارے میں شہر کی خوراک سے نصف صاع واجب ہے خواہ وہ خوراک کھجور ہو یا گندم ہو یا کوئی اور چیز ہو۔ اس کی مقدار ڈیڑھ کلو ہے ۔ اور پوشاک ایسی ہونا واجب ہے جس میں نماز ادا کی جا سکے۔ جیسے قمیص اور تہبند چادر۔ اور جو شخص کھانا کھلانے یا غلہ دینے اور پوشاک دینے اور غلام آزاد کرنے سے عاجز ہو، وہ تین روزے رکھے۔ کیونکہ اللہ سبحانہ فرماتے ہیں: ﴿لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْٓ اَیْمَانِکُمْ وَ لٰکِنْ یُّؤَاخِذُکُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ فَکَفَّارَتُہٗٓ اِطْعَامُ عَشَرَۃِ مَسٰکِیْنَ مِنْ اَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ اَہْلِیْکُمْ اَوْکِسْوَتُہُمْ اَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَۃٍ فَمَنْ لَّمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ ذٰلِکَ کَفَّارَۃُ اَیْمَانِکُمْ اِذَا حَلَفْتُمْ وَ احْفَظُوْٓا اَیْمَانَکُمْ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اٰیٰتِہٖ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ،﴾ (المائدہ: ۸۹) ’’اللہ تمہاری بلا ارادہ قسموں پر مواخذہ نہیں کرے گا۔ لیکن جو قسمیں تم پختہ کر لو (پھر پورا نہ کرو۔) ان پر مواخذہ کرے گا۔ تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو۔ یا ان کو کپڑے دینا، یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو یہ میسر نہ ہو وہ تین روزے
Flag Counter