Maktaba Wahhabi

266 - 249
رہےحربی کافر۔ توان کی کسی طرح کی بھی معاونت جائزنہیں ۔ بلکہ مسلمانوں کے مقابلہ پر ان کی معاونت اسلام سے خارج کر دیتی ہے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ﴾ اور اگر تم میں سے کوئی ان کافروں سے دوستی رکھے گا تووہ انہی سے ہے ۔‘‘(المائدہ : 51) جو خواب مجھے آتےہیں ، ان میں سے اکثر پریشان کن ہوتے ہیں اور میں اپنے کنبے میں اس کے اثر بھی دیکھتی ہوں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ سوال : میں اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ چکی ہوں۔ الحمد للہ میری زندگی بخیر و عافیت گزر رہی ہے اور میں اپنےدین کا التزام رکھنے والی ہوں.... اور جو خواب میں دیکھتی ہوں ان میں سے زیادہ تر پریشان کن ہوتےہیں ۔ پھر چند دن میں نہیں گزرتے کہ وہ خواب نمود صبح کی طرح حقیقت بن کر سامنے آنے لگتے ہیں ... اور میرے گھر والوں اور کنبہ والوں پر مصائب نازل ہونے لگتےہیں ...جب میں ایساخواب دیکھتی ہوں تو اپنے گھر والوں کو بتلا دیتی ۂن اوروہ اس سے اللہ کی پناہ مانگنے لگتے ہیں ... میں امید رکھتی ہوں کہ آپ مجھے ایسی بات بتلائیں گے جس سے یہ مصائب مجھ سے دور ہوجائیں۔ م۔ع۔الریاض جواب :جوشخص خواب میں کوئی مکروہ بات دیکھے ، اس کےلیے مشروع یہ ہے کہ جب جاگے تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دےاور شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے.... اور اس چیز سے بھی تین بار پناہ مانگے جو اس نےخواب میں دیکھی ہے۔ پھر اپنا دوسرا پہلو بدل لے .... اس طرح وہ اسےنقصان نہیں دےگی... نیز ایسا خواب کسی کومت بتلائیں ۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیاہے کہ جوشخص کوئی برا خواب دیکھے تو وہی کام کرےجس کاذکر ہوا ہے۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں کوئی خوش کن بات دیکھے تو اس پر اللہ کا شکر اداکرے اور صرف اسی کو بتلائے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث سے ایسا ہی ثابت ہے ۔
Flag Counter