Maktaba Wahhabi

255 - 249
﴿الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ ۖ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَّكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ﴾ آج کے دن تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کی گئی ہیں اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیےاورتمہارا کھانا ان کے لیے حلال کر دیاگیا ہے ۔‘‘( المائدہ : 5) اوراہل کتاب کےبعض ممالک میں ایسے مذبح خانوں کی موجودگی ،جہاں غیر شرعی طریقہ سے جانور ذبح کیےجاتےہیں اہل کتاب کے ممالک سےدرآمد شدہ ذبائح کےحرام ہونے کا سبب نہیں بن سکتی تا آنکہ آپ کو یہ معلوم نہ ہوجائے کہ فلاں مذبح خانےمیں جانور غیر شرعی طریقہ سےذبح ہوتےہیں ۔ کیونکہ اصل توجواز اور سلامتی ہے۔ تاآنکہ کوئی ایسی بات معلوم ہوجائے جواس کی حرمت کی مقتضی ہو۔ میں توبہ کرتا ہوں ۔ پھر گناہ ہوجاتےہیں مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ سوال : میں انیس سالہ نوجوان ہوں۔ بہت سے گناہوں میں اپنےآپ پر زیادتی کر چکا ہوں۔ حتیٰ کہ بہت سی نمازیں مسجد میں ادا نہیں کیں اوراپنی زندگی میں کبھی رمضان کے پورےروزے نہیں رکھے۔ دوسرےبھی کئی برےاعمال کرتا رہا ہوں۔ کئی بارمیں نے اپنے آپ سے توبہ کا عہد کیا مگر پھر گناہ میں پڑ جاتا ہوں۔ میرےمحلے کے نوجوان ساتھی بھی سارےبےراہ رو ہیں۔ جیسا کہ میرے بھائیوں کےدوست اکثر ایسے ہیں جواپنے گھروں میں آتے ہی نہیں اور وہ بھی کوئی اچھے کام کرنے والے نہیں ہیں ۔ اور اللہ جانتاہے کہ میں نے بہت گناہ کرکے اپنے آپ سےزیادتی کی ہے۔کئی برےکام کئےہیں۔ لیکن جب بھی میں نے توبہ کاعزم کیا تو پھردوبارہ وہی کام کر کے جیسا کہ پہلے تھا، ویساہی ہو گیا..... میں امید رکھتا ہون کہ آپ ایسا طریقہ بتلائیں گے جومجھے اپنے پروردگار سے قریب کر دے اور ایسے برے اعمال چھڑا دے ۔ س۔ح۔الریاض جواب: اللہ تعالیٰ فرماتےہیں : ﴿قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّـهِ ۚ إِنَّ اللَّـهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴾ آپ کہہ دیجیے ۔اے میرے بندو! جو اپنےآپ پر زیادتی کر چکے ہو۔ اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہونا ۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سارے گناہ معاف فرمادیتا ہے۔ بلاشبہ وہ بخشنے والا مہربان ہے ۔‘‘( الزمر :53) علماء کااس بات پر اجماع ہے کہ یہ آیت توبہ کرنےوالوں کی شان میں اتری ہے۔ گویا جوشخص اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرتاہے، اس آیت کی رو سے اللہ اس کے سارے گناہ معاف کر دیتاہے ۔ نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّـهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ﴾
Flag Counter