Maktaba Wahhabi

257 - 249
نیز اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں : ﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ﴾ ’’اورجب میرے بندے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے متعلق پوچھیں تو کہہ دیجیے کہ میں قریب ہوں جب مجھے کوئی پکارنے والا پکارتا ہے تو اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔‘‘(البقرہ : 182) اورتوبہ کے اسباب میں سے ایک سبب یہ بھی ہے کہ اچھے لوگوں کی صحبت اختیار کی جائے۔ نیک اعمال میں ان کی اقتداء اور برے لوگوں کی صحبت سے پرہیز کی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا : ((الْمَرْءُ عَلَى دِينِ خَلِيلِهِ، فَلْيَنْظُرْ أَحَدُكُمْ مَنْ يُخَالِلُ)) انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتاہے ۔ لہٰذا تم میں سے ہر ایک کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کیسے لوگوں سے دوستی رکھتا ہے ۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مثَلُ الجَلِيْسُ الصَّالِحِ كَصَاحِبِ المِسْكِ ،إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْهُ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ ريحًا طيِّبةً،مثَلُ وَجَلِيسِ السُّوءِكَنَافِخُ الكِيرِ إِمَّا أَن يَحْرِقَ ثِيابَكَ، وإمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا خَيْئَةُ) نیک ہم نشین کی مثال کستوری والے کی سی ہے کہ وہ یا تو تجھ کوکچھ دےگا، یا تو اس سے کستوری خریدے گا، یااس کی خوشبو تجھے ضرور پہنچے گی اور برے ہم نشین کی مثال بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے، یا توکوئی چنگاری اڑ کر تیرا کپڑا جلا دے گی۔ ورنہ اس کی بدبو تمہیں ضرور پہنچے گی۔ ایک عورت کو سخت مشکلات پیش آئیں تواس نےخود کشی کر لی اور مرنے سے پہلےتوبہ کر لی۔ کیا ہمیں اس کی طرف سے صدقہ کرنا اور اس کےحق میں دعاکرناجائز ہے ؟ سوال: میری ایک شادی شدہ بہن کےتین بچے تھے اور اس کی اپنےخاوند سےہمیشہ ان بن رہتی تھی۔ نیز اس کی اپنےوالد سے بھی ان بن تھی۔ لہٰذا اس کا خاوند اس سے بڑی سختی کا برتاؤ کرتا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ اپنا گھر چھوڑنے پرمجبور ہوگئی اوراپنی مطلقہ ماں کے ہاں چلی گئی۔ جس نے کسی اور آدمی سے شادی کر لی تھی۔ اس کی ماں کا خاوند بھی اس سے بدسلوکی سے پیش آتاتھا۔ میں نے (یعنی اس کے بھائی نے ) ایک الگ پورشن لیا تاکہ وہ میرے ساتھ سکونت اختیار کرے۔ وہ اکثر اپنی ماں کے ہاں آتی جاتی تھی۔ ایک دفعہ ماں کے خاوند نےاسےمجبور کیاکہ وہ چلی جائےاور اپنے بچے اس کے ہاں چھوڑ جائے تو اس نے اپنی ماں کی رضا کی خاطر یہ کام بھی کر لیا ۔ ایک دفعہ میری بہن کی ماں اوراس کے خاوند کےدرمیان تنازعہ ہوگیا۔ وہ اس معاملہ میں شدید متاثر ہوئی
Flag Counter