Maktaba Wahhabi

267 - 249
میرا ایک چچا مجھے پیٹا کرتا تھا ۔ وہ فوت ہو چکا ہے ۔ اب وہ مجھے خواب میں ملتا ہے ۔ مجھے ایسی بات بتلائے جس سے مجھے اطمینان حاصل ہو ؟ سوال : میرا چچا اپنی زندگی میں مجھے پسند نہیں کرتا تھا، مجھے برداشت نہیں کرتا تھا ۔ مجھے مارا کرتا تھا اور اب وہ فوت ہو چکا ہے ۔ آج کل میں بڑے پریشان کن خواب دیکھتا ہوں .... میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ وہ مجھے اور میری چھوٹی بیٹی کوآملا ہے ۔ لیکن میں اس سے دوڑ جاتا ہوں اور وہ مجھےپکڑنے کی قدرت نہیں رکھتا ۔ میں آپ سے ایسی ہدایت کا متوقع ہوں ، جومجھے اس سے چین بخشے ۔ ب۔ع جواب : یہ اور ایسےہی دوسرے مکروہ خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں اور مسلمان کے لیے مشروع یہ ہے کہ جب کوئی براخواب دیکھے تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دےاور شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے اور اس چیز سےبھی تین بار پناہ مانگے جواس نے خاب میں دیکھی تھی۔ پھر اپنا دوسرا پہلو بدل لے تو اسےکچھ تکلیف نہ پہنچے گی اورایساخوبا کسی کو نہ بتلائیے ۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ : ((الرُّؤْيَا الصَّالِحَةَ مِنَ اللّٰهِ، وَالْحُلْمَ مِنَ الشَّيْطَانِ، فإذا رأى أحدكم ما يكره فلينفث عن يساره ثلاث مرات وليتعوذ باللّٰه من الشيطان ومن شر ما رأى ثلاث مرات، ثم لينقلب على جنبه الآخر فإنها لا تضره ولا يخبر بها أحداً، وإذا رأى ما يحب فليحمد اللّٰه وليخبر بها من يحب)) سچے خواب اللہ کی طرف سے اور برے شیطان کی طرف سے ہوتےہ یں ۔ تو تم میں سے کوئی شخص جب برا خواب دیکھے تو اپنی بائیں جانب تین بارتھوک دے اورتین بار شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے اوراس چیز سے بھی تین بار پناہ مانگے جواس نےدیکھی ہے ۔ پھر اپنی دوسری کروٹ بدل لے۔ اس سے اسےکچھ تکلیف نہ پہنچے گی اورایسا خواب کسی کونہ بتلائے اوراگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو اللہ کا شکر اداکرے اور صرف اسے بتلائے جس سےوہ محبت رکھتا ہے ۔ کیا زانی کورجم کرنےوالے کےلیے یہ شرط ہے کہ وہ خود معصوم اور برائیوں سےپاک ہو؟ سوال : جمہوریہ عربیہ یمن کے شہر تعز میں کسی شرعی حاکم نے زنا کی وجہ سے کسی عورت کےحق میں رجم کا فیصلہ دیا توبعض لوگ رجم کےبارے میں مترود ہوئے۔ ان کی دلیل یہ تھی کہ وہ کہتےتھے کہ رجم کرنے والے کی شرائط میں سےایک ضروری شرط یہ ہے کہ وہ خود گناہوں سے پاک ہو اور ا س سلسلہ میں لوگوں نے
Flag Counter