Maktaba Wahhabi

80 - 249
جس گھڑی میں تصویر ہو اسے پہنے ہوئے نماز کا حکم؟ سوال:…بعض گھڑیوں کے اندر بعض جانداروں کی تصویریں ہوتی ہیں ایسی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ یا اگر صلیب کی تصویر ہو تو نماز ہوگی یا نہیں؟ ابراہیم ۔س۔ منطقہ۔ الجنوب جواب:…جب تصویر گھڑی کے اندر چھپی ہوئی ہو ، جو دیکھی نہ جاسکتی ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں… مگر جب تصویر گھڑی کے باہر کی طرف ہویا کھولنے سے نظر آجاتی ہو تو نماز جائز نہ ہوگی جیساکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ((لا تدَعْ صُورۃً إلاَّ طَمَسْتَھا۔)) ’’ جو تصویر بھی دیکھو اسے مٹا دینا‘‘ یہی صورت صلیب کی ہے جس گھڑی میں صلیب کی تصویر ہوگی اسے پہنے ہوئے نماز جائز نہ ہوگی ۰ الایہ کہ اسے کھرچ دیا جائے یا پینٹ وغیرہ سے مٹادیا جائے۔ جیساکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ : ((أنَّہ کانَ لایرَی شیئاً فیہ تَصْلیبٌ إلاَّ نقضَہ۔ وفی لفظٍ: إلاَّ قَضَّبَہ۔)) ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو چیز بھی دیکھتے جس میں صیلب کا نشان ہوتاآپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے توڑ دیتے اور ایک روایت یہ لفظ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے۔ کیا ہفتہ میں دویاتین بار قرآن کی کسی سورت کا تکرار جائز ہے؟ سوال:…کیا ایک ہفتہ میں دو تین یااس سے زیادہ دفعہ قرآن کی کسی سورت کا تکرار جائز ہے؟ م۔م۔ ا۔ الریاض جواب:…ہفتہ میں کیا ایک دن میں سورت کا تکرار جائز ہے اور اس کے لیے کوئی حد مقرر نہیں بلکہ ایک ہی نماز کی دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد اسی سورت کو دوسری رکعت میں دہرایا جائے تو بھی نماز جائز ہے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ آپ نے پہلی دوسری رکعتوں میں سورۂ ’’إذا ذلذلت‘‘پڑھی تھی۔
Flag Counter