Maktaba Wahhabi

112 - 249
اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی....... اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ ایک شخص ہر طرح کے سکے اکٹھے کرنے کا شوق رکھتا ہے۔ کیا ان میں زکوٰۃ ہے؟ سوال:… ایک شخض عربی اور غیر عربی ہر طرح کے سکے، محض شوق کے طور پر جمع کرتا ہے ان میں سے کچھ قیمتی ہیں اور کچھ دوسرے بھی۔ کیا سال گزر جانے پر ان میں زکوٰۃ ہے؟ (حسین ۔ا۔ع۔ الریاض) جواب:… جب ان کی قیمت حد نصاب کو پہنچ جائے اور ان پر سال گزر جائے تو ان کی زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ کیونکہ کتا وسنت کے دلائل میں عموم ہے اور یہ سکے یا پیسے نقدی کے حکم میں ہیں جو کہ چاندی کے سکوں کے قائم مقام ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم ایک شخص اپنے بیٹے کی شادی کے لیے رقم جمع کر رہا ہے کیا اس مال میں اس پر زکوٰۃ ہے؟ سوال:… ایک شخص چند سالوں سے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے رقم جمع کر رہا ہے کیا اس کے اس مال میں زکوٰۃ ہے؟ یہ خیال رہے کہ اس سے اس کا ارادہ محض اپنے بیٹے کی شادی کرنا ہے؟ (ف۔ ع۔ع) جواب:… اس پر لازم ہے کہ جو کچھ نقدی اس نے جمع کی ہے، اس کی زکوٰۃ ادا کرے۔ جس پر کہ سال کا عرصہ گزر چکا ہو۔ اگرچہ اس رقم سے اس کی نیت اپنے بیٹے کی شادی کرنا ہو۔ کیونکہ جب تک یہ رقم اس کے پاس ہے اس کی ملکیت ہے۔ لہٰذا ہر سال اس کی زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے تانکہ یہ رقم شادی میں خرچ ہو جائے۔ اس لیے کہ کتاب وسنت کے دلائل میں عموم ہے جو اس بات پر دلالت کرتے ہیں۔ میں نے شادی کے لیے مال جمع کیا ہے جو عنقریب خرچ ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ کیا اس میں زکوٰۃ ہے؟ سوال:… میں اس وقت حکومت کے ایک محکمہ میں ملازم ہوں اور تقریباً چار ہزار ریال ماہوار تنخواہ پاتا ہوں اور سال بھر میں میں نے سترہ ہزار ریال جمع کیے ہیں جو اس وقت بنک کے چالو کھاتہ میں ہیں۔ میں ان شاء اللہ انہیں شوال کے مہینہ میں خرچ کر دوں گا جب میں شادی کروں گا اور تقریباً اس سے دگنی رقم قرضہ کے طور پر لوں گا تاکہ میں شادی کے اخراجات پورے کر سکوں۔
Flag Counter