Maktaba Wahhabi

228 - 249
میری امت میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو زنا، ریشم، شراب اور آلات موسیقی کو حلال بنا لیں گے۔ اس حدیث کو بخاری نے اپنی صحیح میں تعلیقاً اور دوسرے محدثین نے صحیح اسناد کے ساتھ روایت کیا ہے اور معازف کے معنی گانا اور آلات موسیقی ہیں۔ اس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ جس شخص نے غنا کی مشروعیت کا فتویٰ دیا ہے۔‘‘(اگر یہ نقل صحیح ہے تو) اس نے بغیر علم کے اللہ تعالیٰ پر بات کہی اور باطل فتویٰ دیا۔ جس کے متعلق جلد ہی قیامت کے دن اس سے باز پرس ہوگی۔ اور مدد تو اللہ تعالیٰ ہی سے درکار ہے۔ گانے کا کیا حکم ہے، کیا وہ حرام ہے یا نہیں؟ سوال:… گانے کاکیا حکم ہے، کیا وہ حرام ہے یا نہیں۔ جبکہ میں اسے صرف تسلی کے ارادہ سے سنوں۔ نیز سارنگی پر گانے اور پرانے گیت گانے کا کیا حکم ہے؟ کیا شادی کے موقع پر طبلہ پر تھاپ حرام ہے۔ جبکہ میں نے سنا ہے کہ وہ جائز ہے لیکن حقیقت مہیں نہیں جانتی؟ (ایک مسلمان عورت) جواب:… گانے کو دھیان سے سننا حرام اور منکر ہے۔ جو دلوں کے مرض اور ان کی سختی کا سبب بنتا ہے اور اللہ کے ذکر اور نماز سے روکتا ہے اور اکثر اہل علم نے اللہ تعالیٰ کے اس قول: ﴿وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَہْوَ الْحَدِیْثِ﴾ (لقمان: ۶) ’’اور لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو بیہودہ باتیں خریدتا ہے۔‘‘ کی تفسیر غنا سے کی ہے اور جلیل القدر صحابی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قسم کھا کر کہا کرتے تھے کہ لہو الحدیث سے مراد گانا ہے اور جب گانے کے ساتھ کوئی گانے کا آلہ جیسے سارنگی، عود، کمان اور طبلہ وغیرہ بھی ہو تو اس کی حرمت سخت ہو جاتی ہے اور بعض علماء کہتے ہیں کہ جب گانے کے ساتھ کوئی آلہ بھی ہو تو وہ اجماعاً حرام ہے۔ لہٰذا اس سے بچنا واجب ہے اور یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درست طور پر ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیَکُونَنَّ مِنْ اُمَّتی اقوامٌ یَسْتَحِلُّونَ: الحِرَ، والْحَریرَ، والْخَمْرَ، والمَعَازِفَ)) ’’میری امت سے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو زنا، ریشم، شراب اور گانے بجانے کو حلال بنا لیں گے۔ اور حر کا معنی زنا اور معازف کا معنی گانے اور آلات موسیقی ہیں۔‘‘ اور میں آپ کو اور دوسرے مردوں اور عورتوں سب کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ قرآن کی قراء ت اور اللہ عزوجل کا ذکر بکثرت کیا کریں۔ جیسا کہ میں آپ کو اور دوسرے لوگوں کو یہ وصیت کرتا ہوں کہ آپ گانے اور موسیقی سننے کے بجائے قرآنی نشریات اور برنامج (پروگرام) نور سنا کریں۔ کیونکہ ان دونوں میں بڑے بڑے فوائد ہیں۔
Flag Counter